Saturday, 17 February 2018

جہانگیر ترین کے لودھراں کی عوام سے کیے گئے وعدے بھی الیکشن میں ہار کا سبب بنے،سہیل ورائچ

https://goo.gl/7MDfjy
لاہور(نیوز ڈیسک)معروف صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے لودھراں کے عوام سے کیے گئے وعدے بھی الیکشن میں ہار کا سبب بنے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی سہیل وڑائچ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے لودھراں کے ضمنی انتخابات کے اوپر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا سیاسی اپ سیٹ ہے جو کہ نئےسیاسی اشارے دے رہا ہے۔ ساؤتھ پنجاب اور سنٹرل پنجاب کا سیاسی طریقہ کار بدل گیا ہے۔سہیل وڑائچ کا کہنا تھا میاں نواز شریف نے اپنی نا اہلی کے بعد جو کمپین چلائی تو چکوال اور لودھراں کا الیکشن اسی کا مظہر ہے۔سہیل وڑائچ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے اپنے امیدوار کا انتخاب بہت اچھا کیا۔اور سید محمد اقبال شاہ کا انتخاب بہت مناسب تھا۔اقبال شاہ لودھراں میں بہت کام کرتے ہیں اور اپنی بہت مہنگی زمین انہوں نے لوگوں کے لئے مختص کر رکھی ہے۔ اور ان کے بیٹے عامر اقبال بھی لودھراں میں بہت مشہور ہیں۔اور لودھراں میں ان کی ایک اچھی شخصیت ہے۔جبکہ عبدالرحمان کانجو نے بھی وہاں دن رات ایک کیا۔لیکن بنیادی بات سیاست ہوتی ہے۔اور لودھراں کی عوام سمجھتی تھی کہ اقبال شاہ ایک اچھے امیدوار ہیں۔لیکن لوگوں نے علی ترین کے بجائے پاکستان مسلم لیگ ن کے اقبال شاہ کو اس لئے ترجیح دی کیونکہ جہانگیر ترین نے لودھراں کی عوام سے کئے گئے کئی وعدے بھی پورے نہیں کیے تھے۔ جب کہ ن لیگ نے اس علاقے میں بہت تعمیراتی کام کیا تھا۔اور نواز شریف کی کمپین بھی اس الیکشن میں کام آئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لودھراں میں ہونے والے ضمنی انتحابات میں مسلم لیگ نواز کے سید محمد اقبال شاہ نے 116590 ووٹ حاصل کیے

ہیں جبکہ تحریک انصاف کے علی خان ترین 91230 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرر ہے۔اس طرح ن لیگ کو تحریک انصاف پر 25360 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, الیکشن, بنےسہیل, بھی, ترین, جہانگیر, سبب, سے, عوام, لودھراں, میں, ورائچ, وعدے, پاکستان, کا, کی, کیے, کے, گئے, ہار

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...