https://goo.gl/74499d
لاہور قلندرز اب کریں گے ’دَما دَم مست قلندرلاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے دبئی پہنچ کر ٹیم کو جوائن کرلیا ہے ۔لاہور قلندرز کی ٹیم مینجمنٹ نے ایئرپورٹ پر برینڈن میکولم کا استقبال کیا جس کے بعد وہ ہوٹل پہنچے ،سکواڈ میں شامل پاکستانی کھلاڑی گزشتہ روز دبئی پہنچے تھے جہاں کچھ دیر آرام کے بعد کھلاڑی پریکٹس کریں گے۔ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ایونٹ میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والی ملتان سلطانز کے درمیان 22 فروری کو کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ایونٹ کے تمام 34 میچز 4 مختلف وینیوز پر ہوں گے جن میں دبئی، شارجہ، لاہور اور کراچی شامل ہیں،ایونٹ کے تین میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے جن میں سے دو پلے آف میچز لاہور اور فائنل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔
Urdu Khabrain
Saturday, 17 February 2018
لاہور قلندرز اب کریں گے ’دَما دَم مست قلندر‘
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment