https://goo.gl/egYc9m
شوبز سے تعلق رکھنے والی حسیناﺅں کو ان کے بیش تر مداح محض تفریح طبع کا سامان تصور کرنے لگتے ہیں اور جب ان کے بارے میں عام خواتین جیسی کوئی بات سامنے آتی ہے تو عموماً اس کا منفی ردعمل ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔ کچھ ایسا ہی افسوسناک واقعہ آسٹریلوی حسینہ حینا پولائٹس کے ساتھ پیش آیا، جن کے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر کچھ عرصہ قبل تک تو 15 لاکھ سے زائد فالورز تھے، مگر اب ان کی تعداد آدھی بھی نہیں رہی۔ آخر حینا ایسا کیا کر بیٹھی کہ مداحو ںکی اتنی بڑی تعداد ان سے روٹھ گئی؟
ویب سائٹ ڈیلی سٹار کے مطابق حینا کی زندگی میں واحد تبدیلی یہ آئی تھی کہ انہوں نے چند ماہ قبل ایک بچی کو جنم دیا ہے۔ یعنی ماں بننا ہی ان کا ایک ایسا جرم بن گیا کہ مداح، خصوصاً مرد، ان میں دلچسپی کھو بیٹھے ہیں۔چھبیس سالہ حینا نے اس صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، ”مجھے یہ دیکھ کر بے حد افسوس ہو رہا ہے کہ میرے بہت سے مداحوں نے مجھے ان فالو کر دیا ہے۔ ان میں زیادہ تعداد مردوں کی ہے۔ میرے پرستاروں میں زیادہ تعداد مردوں کی ہی تھی، لیکن شاید ان میں سے اکثر بچوں کو پسند نہیں کرتے۔ اس دوران کچھ خواتین میری جانب ضرور مائل ہوئی ہیں۔ کچھ ایسی لڑکیاں بھی ہیں جو میری عمر کی ہیں اور وہ میری اور میری بیٹی کو تصاویر کو ابھی بھی بہت پسند کرتی ہیں۔ وہ میرے اور میری بیٹی ایوالیہ کے بارے میں جاننا چاہتی ہیں۔میرے کچھ مرد فالورز کی جانب سے مجھے تنقید کا سامنا بھی رہنے لگا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے سوشل میڈیا پر توجہ دینے کی بجائے بیٹی پر توجہ دینی چاہئیے۔ میں ان مداحوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں اب بھی سب سے زیادہ توجہ اپنی بیٹی کو ہی دیتی ہوں۔ جب میں انسٹا گرام پرتصاویر پوسٹ کرتی ہوں تو وہ میرے پاس ہی ہوتی ہے، اگرچہ وہ ہر تصویر میں نہیں ہوتی۔“
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, UrduOfficialcom, Viral Interesting News, World Interesting News, اچانک, ایسا, بھی, ترین, جواب, دیا, سوشل, سوچ, سکتا, عجیب و غریب, فالو, ماڈل, مردوں, معروف, میڈیا, نہیں, نے, پر, پیج, چھوڑ, کام, کردیا, کرنا, کوئی, کہ, کیا, ہزاروں, ہوسکتا, ہے
Friday, 2 February 2018
سوشل میڈیا پر معروف ترین ماڈل نے ایسا کام کردیا کہ ہزاروں مردوں نے اچانک پیج فالو کرنا چھوڑ دیا، ایسا کیا کام ہوسکتا ہے؟ جواب کوئی سوچ بھی نہیں سکتا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment