Sunday, 18 February 2018

سوشل میڈیا پراٹاری نیا گیم کنسول کے آمد

https://goo.gl/rgEqNj
کچھ دن پہلے ہی خبریں آئیں تھی کہ اٹاری(Atari) ایک نئے کنسول پر کام کر رہا ہے اور اس کےلیے ڈویلپرز کو ہائر کر رہا ہے۔ اب ان دونوں خبروں کی تصدیق ہو چکی ہے۔

اٹاری کے سی ای او فریڈ شینائس نے گیم بیٹ کو بتایا کہ ہر کسی کی پسندیدہ کلاسک گیم کمپنی بلاشبہ نئے کنسول پر کام کر رہی ہے۔

اٹاری کے نئے کنسول کے حوالے سے ایک نئی ٹیزر ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی لیکن اس ویڈیو سے کنسول کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ملتیں۔

یوٹیوب ویڈیو کے ٹائٹل سے پتا چلتا ہے کہ یہ نئی اٹاری پراڈکٹ ہے۔بہت سے لوگوں نے ٹاری باکس کے ٹیزر کو جعلی قرار دیا تھا لیکن فریڈ نے اس کی تصدیق کر دی ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ نیا گیم کنسول اصل میں کیسا ہوگا ۔

فریڈ نے صرف اتنا بتایا ہے کہ نیا کنسول پی سی ٹیکنالوجی بیسڈ ہوگا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...