Monday, 19 February 2018

لودھراں میں الزامات اورگالی کی سیاست کو شکست ہوئی: حمزہ شہباز

https://goo.gl/K6ExrQ
مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ لودھراں کے ضمنی انتخاب میں پیسہ ہار گیا، خدمت جیت گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں میں الزامات اور گالی کی سیاست کوشکست ہوئی۔


حمزہ شہباز نے کہا کہ پارٹی نواز شریف کی ہےاورلوگ ان کی بات سنتے ہیں جبکہ چوہدری نثاراپنا مؤقف ڈنکے کی چوٹ پربیان کرتے ہیں۔


مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرمل بیٹھیں اورجمہوریت کومضبوط کریں، انہون نے کہا کہ دنیا پاکستان کی ترقی سے خوفزدہ ہے باہمی اتفاق کی ضرورت ہے۔


حمزہ شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی دھمکیاں ہماری ترقی کے خوف کی وجہ سے ہیں۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, الزامات, اورگالی, حمزہ, سیاست, شکست, شہباز, لودھراں, میں, پاکستان, کو, کی, ہوئی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...