Monday, 19 February 2018

اسٹیل مل ملازمین کے گھروں کی گیس بند، چولھے ٹھنڈے ہوگئے

https://goo.gl/bgvafh
کراچی : پاکستان اسٹیل مل ملازمین کی مصیبتوں میں ایک اور اضافہ ہوگیا، تنخواہیں، میڈیکل الاؤنس، ٹرانسپورٹ اور دیگر مراعات کی بندش کے بعد اب ان کے گھروں کی گیس بھی بند کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاک اسٹیل کے ملازمیں کے رہائشی علاقے اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید کی گیس بند ہوئے کئی گھنٹے گزر گئے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی فراہمی پیر کی شام چار بجے سے معطل کر رکھی ہے جس کی وجہ سے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔

گیس بند ہونے سے پانچ ہزار سے زائد رہائشی خاندان مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں۔ چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث اسٹیل ملز ملازمین متبادل انتظامات کرنے سے بھی قاصر ہیں جس کی وجہ سے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق کمپنی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر گیس منقطع کی تھی، واضح رہے کہ اسٹیل ٹاؤن پر ایس ایس جی سی کے گیس چارجز کی مد میں91لاکھ روپے کی رقم واجب الادا ہے۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, اسٹیل, بزنس, بند, مل, ملازمین, ٹھنڈے, چولھے, کی, کے, گھروں, گیس, ہوگئے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...