https://goo.gl/4bTxZY
ممبئی(نیوز ڈیسک)کپل شرما کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا مہنگا پڑگیا ہے ،ویڈیو سامنے آتے ہیں اور بھارتی طالبعلموں کے ایک گروپ نے اداکار کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔اپنی مزاحیہ اداکاری کے ذریعے پوری دنیا میں نام بنانے والے بھارتی کامیڈین کپل شرما کی مشکلات ہیں کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ساتھی اداکار سنیل گروور کے ساتھ جھگڑے کے بعد کپل شرما کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے شو کی ریٹنگ بھی شدید متاثر ہوئی ۔اب کی بار معروفکامیڈین کے خلاف امرتسر سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر کیشو کوہلی کی قیادت میں بھارتی طالب علموں نے ایک مقدمہ درج کرایا ہے جس میں کپل شرما پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ نا صرف رات کے وقت سڑک پر تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلارہے تھے بلکہ انہوں نے ہیلمٹ بھی نہیں پہنا تھا۔مقدمہ درج کرانے والے گروپ کے قائد کیشو کوہلی کا کہنا تھا کہ کپل شرما بھارت کی مشہور شخصیت ہونے کے ساتھ نوجوانوں کے لیے رول ماڈل بھی ہیں لہٰذا انہیں ایسی حرکتیں زیب نہیں دیتیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کپل شرما نے حال ہی میں انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ امرتسر کی سڑکوں پر نہایت خوشگوار انداز میں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے نظرآرہے ہیں اور کہتے نظر آتے ہیں کہ انہیں اپنا آبائی علاقہ بہت یاد آرہا تھا جہاں ان کا بچپن گزرا ہے اور آج وہ یہاں آکر بے حد خوش ہیں۔کپل شرما نے جب اپنی ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جس کے بعد امرتسر کے طالبعلموں نے یہ اقدام اٹھاتے ہوئے اداکار کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
Sunday, 18 February 2018
کپل شرما کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا مہنگا پڑگیا،بھارتی طالبعلموں نے مقدمہ درج کرادیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment