https://goo.gl/dGsX4E
لاہور (ویب ڈیسک) یاماہا موٹرز نے پاکستان میں 125cc سیریز کی نئی بائیک YBR متعارف کروا دی۔ اس بات کی توقع ہے کہ یاماہا کی یہ بائیک پہلے کے مقابلے میں کافی بہتر ہو گی، یاد رہے کہ یاماہا اس سے پہلے 2015 اور 2017 میں اس موٹرسائیکل کے ایڈیشن پیش کرچکی ہے۔گزشتہ سال کے مقابلے میں اس بار نئی 125 سی سی موٹرسائیکل کا ڈیزائن
اور چند فیچرز کو بہتر کیا گیا ہے۔ ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق کمپنی کو توقع ہے کہ یہ نئی موٹرسائیکل 125 سی سی انجن پسند کرنے والے افراد کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوگا۔اس میں سیلف اسٹارٹ اور کک اسٹارٹ دونوں طرح کا آپشن موجود ہے۔ 4 اسٹروک سنگل سلینڈر موٹرسائیکل کے ٹینک میں 13 لیٹر پٹرول بھرا جاسکتا ہے جبکہ 5 اسپیڈ ٹرانسمیشن دیئے گئے ہیں۔ گزشتہ سال کے ماڈل میں کمپنی نے ڈسک بریک نہیں دی تھی مگر اس بار فرنٹ ٹائر میں ڈسک بریک دی گئی ہے جبکہ پچھلے پہیے میں ڈرم بریک موجود ہے۔اگر اس کی قیمت کی بات کی جائے تو اس کی قیمت کو پہلے کی نسبت زیادہ رکھا گیا ہے جو ایک لاکھ 30 ہزار 500 روپے ہے جبکہ 2017 میں یہ مالیت ایک لاکھ 15 ہزار 900 روپے مقرر کی تھی۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ نئے ماڈل کو متعارف کرانے کے بعد یاماہا بائیکس کی فروخت میں اضافہ ہوگا۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
Thursday, 15 March 2018
یاماہا نے 125 سی سی موٹر سائیکل پاکستان میں متعارف کرا دی،موٹر سائیکل کی قیمت کیا ہے؟
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment