https://goo.gl/Tr58Zt
ریاض (نیوزڈیسک) سعودی عرب میں کم عمر طالب علم نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے راستے میں ملنے والے 15 ہزار ریال اسکے مالک تک پہنچا دیئے ۔ سبق نیوز کے مطابق الباحہ کمشنری کے قصبے ذی عین میں ایک 12 سالہ طالب علم عمر محمد العمری گھر کا سودا لینے بازار گیا تو سڑک پر اسے ایک لفافہ پڑا ہوا ملا ۔ طالب علم نے فطری تجسس کے تحت لفافہ اٹھایا اور کھول کر دیکھا تو وہ نوٹوں سے بھر ا ہواتھا ۔
العمری اتنے بہت نوٹ دیکھ کر گھبرا گیا اور سیدھا گھر پہنچا جہاں اس نے والدہ کو تمام قصہ بتاتے ہوئے اس نوٹوں کا لفافہ دے دیا ۔ طالب علم العمری نے والدہ سے کہا کہ ہم کس طرح یہ لفافہ اس کے مالک تک پہنچا سکتے ہیں جبکہ ہمیں تو معلوم ہی نہیں کہ اس کا مالک کو ن ہے ۔ واضح رہے مذکورہ قصبے زراعت کے لئے معروف ہے قریبی شہروں سے تاجر اس قصبے میں آکر سبزیاں اور دیگر اشیاءخریدتے ہیں ۔ العمری کی والدہ نے کہا کہ قصبے کے بازار میں جاؤ اور جہاں سے لفافہ ملا تھا اس کے قریبی دکانداروں کو بتا کر یہ کہہ دو کہ اگر لفافے کا مالک آئے تو اسے ہمارے گھر بھیج دیں ۔ العمری نے ایسا ہی کیا اور قصبے کی مارکیٹ والوں کو کہہ دیا کہ اسے رقم ملی ہے اور اسکا مالک لازمی طور پر اسے تلاش کرتا ہوا مارکیٹ میں آئے گا اگروہ آئے تو اسے میرے گھر بھیج دیں ۔
دوسرے دن ایک شخص العمری کے گھر پہنچ گیا جس نے لفافے کی نشانی بتائی جس پر العمری نے اسے وہ لفافہ دے دیا ۔ تاجر نے کم عمر طالب علم کی ایمانداری سے متاثر ہو کر اسے 1000 ریال انعام میں دے دیئے ۔
Urdu Khabrain
International Khabrain, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Hot Khabrain, World Khabrain, World News, World Urdu News, World Viral Khabrain, انٹرنیشنل
Monday, 12 March 2018
سعودی عرب ، کم عمر طالب علم کی مثالی ایمانداری، تاجر کے 15 ہزار ریال لوٹا دیئے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment