Saturday, 24 March 2018

پی ایس ایل فائنل، کراچی کے ہوٹل کرایوں میں 15 فیصد اضافہ

https://goo.gl/E3jsqD
کراچی(نیوزڈیسک)پی ایس ایل کے موقع پر دنیا کے مختلف ملکوں سے پاکستا ن کے مختلف شہروں سے تماشائیوں کی آمد کے سبب کراچی کے مختلف ہوٹلز کی روم بکنگ میں اضافہ ہوگیا، کرایوں میں بھی اوسط 15 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ہوٹل ریزرویشن اسٹاف کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے لیے کمروں کی بکنگ میں معمول سے زیادہ اضافہ ہوا

ہے، ہوٹل ریزرویشن اسٹاف نے میڈیا کو بتایا کہ کمروں کی زائد بکنگ سے اہم ہوٹلز کی روم آکوپینسی 95 فیصد تک ہو گئی ہے۔ درمیانے اور چھوٹے ہوٹلز میں بھی کمروں کی بکنگ میں اضافہ ہوا ہے اور اسٹاف کے مطابق کمروں کی دستیابی کم اور کرایوں میں 15 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔اسٹاف کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل دیکھنے کے لیے دنیا کے مختلف ملکوں سے بھی مہمان آرہے ہیں جبکہ پاکستان کے مختلف شہروں سے بھی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
Urdu Khabrain
Cricket Khabrain, Daily Sports khabrain, Khabrain Videos, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, Leagues Khabrain, Sports Khabrain, Sports Urdu Khabrain, Sports Urdu News

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...