Sunday, 11 March 2018

3سالہ بچے کو سگریٹ پلانے والا سماج دشمن سعودی شخص گرفتار

https://goo.gl/ZHP6mH
ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی پولیس نے سوشل میڈیا پر بچے کو سگریٹ پلانے والے ایک سماج دشمن شخص کو حراست میں لے لیا ۔
عرب ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس فوٹیج کی روشنی میں کارروائی کی جس میں ایک شخص کوکم سن بچے کو سگریٹ پلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزم کی شناخت کے بعد اسے النعیریہ گورنری سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔مشرقی گورنری کے پولیس ترجمان کرنل زیاد الرقیطی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ3 سالہ بچے کو سیگریٹ پلانے والے شخص کی عمر20 سال کے درمیان ہے جبکہ جس بچے کو سگریٹ پلایا جا رہا تھا وہ اس کا عزیز بتایا جاتا ہے۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔ جلد ہی اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...