Thursday, 15 March 2018

گاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹس 57 کروڑ روپے میں فروخت

https://goo.gl/YttN1U
نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی ایک کروڑ 90 لاکھ 918 درہم (تقریباً 57 کروڑ روپے سے زائد) تک پہنچ گئی۔ (فوٹو: عرب ٹی وی)

دبئی: ہفتے کے روز دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹس کی 98 ویں نیلامی ہوئی جس سے حاصل ہونے والی مجموعی آمدنی 57 کروڑ سے زائد رہی۔

عرب ٹی وی کے مطابق ہفتے کے روز روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے منعقد کی جانے والی، گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹس کی 98 ویں اعلانیہ نیلامی ہوئی جس سے حاصل ہونےوالی آمدنی ایک کروڑ 90 لاکھ 918 درہم (تقریباً 57 کروڑ روپے سے زائد) تک پہنچ گئی۔

نیلامی میں سب سے زیادہ رقم میں فروخت ہونے والا نمبرٹی 32 تھا جس کی قیمت26.8 لاکھ درہم تھی۔ دوسرا مہنگا ترین نمبر ڈبلیو32 تھا جو 26.2 لاکھ درہم میں فروخت ہوا۔



اس کے علاوہ نیلامی میں دو سے لے کر پانچ اعداد پر مشتمل 80 خصوصی نمبر پلیٹس فروخت ہوئیں جن کی قیمتیں 2.5 لاکھ سے 3 لاکھ درہم کے درمیان رہی۔ البتہ بعض نمبروں کی قیمت پانچ لاکھ درہم سے بھی زیادہ تھی۔
Urdu Khabrain
57, Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, اردو, ایکسپریس, روپے, عجیب و غریب, فروخت, منفرد, میں, نمبر, پلیٹس, کروڑ, کی, گاڑیوں

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...