Monday, 5 March 2018

پابندی لگانے کا شکریہ ، ہم اپنی انڈسٹری خود بنائیں گے : عدنان شاہ ٹیپوکا بالی ووڈکو منہ توڑ جواب

https://goo.gl/qbMRdb
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے معروف اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کئے جانے پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی لگانے کا شکریہ ، ہم اپنی انڈسٹری خود بنائیں گے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان میں زیادہ تر اداکاروں نے اس معاملے پر کسی قسم کا ردعمل دینے سے گریز کیا ہے، تاہم بالی ووڈ کے لیے کام کرنے والے اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے باقی سب سے منفرد فیصلہ کرتے ہوئے فیس بک پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔عدنان کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ ’’ ہم پر پابندی عائد کرنے کا شکریہ۔آپ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم پاکستان میں اپنے امیتابھ بچن ‘ نصیر الدین شاہ اور دیگر بڑے اداکار پیدا کرسکیں‘‘۔
انہوں نے موقع کی مناسب سے ایک اہم نقطہ اٹھاتے ہوئے بھارت کو مزید مخاطب کرکے کہاکہ ’’آپ نے ہمارے کھلاڑیوں پر بھارتی پریمیئر لیگ کے دروازے بند کیے اور اس کے نتیجے میں ہم نے پاکستان سپر لیگ کو حقیقت بنا کر دکھا یا۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...