https://goo.gl/gDVM83
بیوی کی شادی اُس کے عاشق سے کرانے کا فیصلہ نہ کرتا تو ہم تینوں کی زندگی ہی تباہ ہو جاتی، باسودیپ۔ فوٹو: فائل
ممبئی: بھارت میں ایک نوجوان نے 6 دن بعد ہی خوشی خوشی اپنی بیوی کی شادی عاشق سے کرادی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے گاؤں پلمرا کے رہائشی 28 سالہ باسودیپ تاپو نے اپنی بیوی کی خوشی کی خاطر شادی کے صرف 6 دن بعد ہی اپنی بیوی کی شادی اس کے عاشق کے ساتھ کروادی۔
باسودیپ کا کہنا ہے کہ میری شادی جرسوگدہ سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ خاتون سے ہوئی اور ہماری شادی میں دونوں خاندانوں کی خوشی شامل تھی۔ یہی وجہ تھی کہ رسم رواج کی پیروی کرتے ہوئے کسی قانونی دستاویز پر دستخط نہیں کیے گئے اور رضامندی سے ایک دوسرے کو میاں بیوی تسلیم کرلیا گیا۔ سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا لیکن شادی کے اگلے ہی روز بیوی کے گاؤں سے آنے والے 3 افراد نے سب کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔
باسودیپ نے کہا کہ بیوی کے گاؤں سے آنے والے 3 افراد نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ بیوی کے کزن ہیں جس کے بعد انہیں گھر پر ہی ٹھہرایا گیا اور کچھ دن بعد اُن میں سے 2 واپس چلے گئے لیکن ایک شخص ہمارے ساتھ ہی رہا۔ اس پر نہ صرف مجھے بلکہ محلے داروں کو بھی کچھ شک ہوا اور ایک دن سب نے اس لڑکے کو پکڑ لیا لیکن جب مارنے لگے تو میری بیوی نے خود ہی اعتراف کرلیا کہ یہ شخص میرا عاشق ہے اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتی ہے۔
باسودیپ نے کہا کہ تمام صوتحال کو دیکھتے ہوئے میں نے بیوی کی شادی اس کے عاشق سے کروانے کا فیصلہ کیا اور اس کے لیے پورا اہتمام بھی کیا کیوں کہ اگر بیوی کی شادی اُس کے عاشق سے کرانے کا فیصلہ نہ کرتا تو ہم تینوں کی زندگی تباہ ہوجاتی۔
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, اردو, اپنی, ایکسپریس, بیوی, سے, شادی, شوہر, عاشق, عجیب و غریب, نے, کروادی, کی
Tuesday, 20 March 2018
شوہر نے اپنی بیوی کی شادی عاشق سے کروادی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment