https://goo.gl/d5DVMX
کولمبو(این این آئی) سری لنکن حکومت نے مسلمانوں پر مسلسل حملوں کے بعد پیدا ہونے والی پرتشدد صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی۔حکومتی ترجمان کے مطابق فرقہ وارانہ فسادات کی روک تھام کے لئے ملک بھر میں ہنگامی صورتحال کا نفاذ کیا گیاجس کے دوران وسطی شہر کینڈی سمیت مختلف شہروں میں تشدد پر قابو پایا جائیگا۔
سری لنکا کے وسطی شہر کینڈی میں بدھ مت سنہلا برادری کی جانب سے مسلمانوں کی دکانوں کو نذر آتش کیے جانے کے واقعات کے بعد حکومت نےگزشتہ روز شہر بھر میں کرفیو نافذ کیا تھا۔مبصرین نے الزام عائد کیاکہ نیشنل بدھسٹ آرگنائزیشن بودو بالا سینا کے افراد حالیہ پرتشدد واقعات میں ملوث ہے جبکہ گزشتہ ماہ بدھ متوں کے حملوں میں کئی مساجد اور دکانیں نذر آتش کی گئیں اور ان کارروائیوں میں 5 افراد بھی زخمی ہوئے۔ جون 2014 میں بھی مسلمانوں کے خلاف ایک مہم چلائی گئی تھی جس کے دوران متعدد گھروں کو آگ لگانے کے علاوہ مسلمانوں کی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔یاد رہے کہ سری لنکن صدر میتھری پالا سینا نے 2015 میں اقتدار میں آنے کے بعد ماضی میں مسلمانوں کے خلاف مظالم کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب تک حکومت کی جانب سے اس پر کوئی کام نہیں کیا گیا۔
Urdu Khabrain
International Khabrain, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Hot Khabrain, World Khabrain, World News, World Urdu News, World Viral Khabrain, انٹرنیشنل
Thursday, 8 March 2018
سری لنکا میں میں ایمرجنسی نافذ،مسلمانوں پر مسلسل حملوں کے بعد حالات بگڑ گئے،بدھ مت کے پیروکاروں کے وحشیانہ حملے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment