Tuesday, 6 March 2018

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی خوش قسمتی —- ایک عبرتناک واقعہ

https://goo.gl/oRVMh6
ایک دفعہ مہاراجہ رنجیت سنگھ ، ان کے ولی عہد کھڑک سنگھ اور ولی عہد کھڑک سنگھ کے بیٹے کنور نہال سنگھ آپس میں اکٹھے بیٹھے تھے۔ مہاراجہ نے اپنے وزیر خارجہ فقیر عزیز الدین سے دریافت کیاہم تینوں میں سے زیادہ خوش نصیب کون ہے؟ اب جس کیلئے بھی فقیر صاحب خوش نصیبی کا جواب دیتے ہیں تو باقی دونوں کی ناراضگی کا موجب ضرور تھا۔ فقیر نے کہا ’’مہاراجہ صاحب! میں تو ولی عہد کھڑک سنگھ کو خوش نصیب خیال کرتا ہوں جن کو ایسا بااقبال باپ اور ایسا اسم بامسمی نونہال ملا ہے ‘‘ اس جواب سے



تینوں نسلیں خوش ہو گئیں اور فقیر صاحب کی حاضر جوابی اور تدبر و دانائی کااعتراف کیا۔مہاراجہ رنجیت سنگھ کی خوش نصیبی ایک دن اچانک بدنصیبی میں تبدیل ہو گئی۔ کھڑک سنگھ جو رنجیت سنگھ کا جانشین تھا نے حکم دے دیا کہ فصیل شہر سے باہر جتنے مکان ہیںسب گرا دیئے جائیں۔ چنانچہ حضرت شاہ محمد غوثؒ کی خانقاہ بھی اس زد میں آ گئی چونکہ مسلمانوں میں اضطراب پھیلنے کا اندیشہ تھا اس لئے کنور نہال سنگھ خود سپاہیوں کو لے کر خانقاہ کو منہدم کرنے کے لئے آیا۔ ابھی بیرونی دیواریں ہی گرائی گئی تھیں کہ کھڑک سنگھ مر گیا۔ نہال سنگھ باپ کی لاش کو دفن کر کے واپس آرہا تھا کہ راستے میں ہلاک ہو گیا۔ اور اس قدر وقفہ قلیل میں ہی سب کی خوش نصیبی ختم ہو گئی۔
Urdu Khabrain
dailynajat, Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, ایک, خوش, رنجیت, سنگھ, عبرتناک, عجیب و غریب, قسمتی, مہاراجہ, واقعہ, کی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...