https://goo.gl/zJv4ey
کیا آپ جانتے ہیں کہ 90 کی دہائی کی مشہور اداکارہ عائشہ جھلکا اب کیسی دکھتی ہیں؟ اگر ایک نظر ماضی میں دہرائی جائے تو یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ عائشہ اس زمانے کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک تھیں. انھوں نے اپنی خوبصورتی، میٹھے لہجے، اور زبردست اداکاری سے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں لوگوں کے دل جیتے.
عائشہ نے بہت سے نامور اداکاروں جیسے عامر خان، اکشے کمار، سلمان خان، اور اجے دیوگن کے ساتھ کام کیا. انکی سب سے زیادہ مشہور فلمیں جو آج بھی بہت شوق سے دیکھی جاتی ہیں، وہ ہیں: قربان، جو جیتا وہی سکندر، کھلاڑی، اور وقت ہمارا ہے.
انکا عامر خان کے ساتھ کیا گیا گانا “پہلا نشہ پہلا ہوا” آج بھی بہت مقبولیت کا حامل ہے اور ہر جگہ بہت شوق سے سنا جاتا ہے.
عائشہ جھلکا اب کیسی دکھتی ہیں؟
عائشہ جھلکا نے 15 سالوں کی طویل مدت کے بعد فلمی دنیا میں دوبارہ قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے. بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے هوئے، عائشہ نے بتایا ہے کہ وہ جلد ہی نئی آنے والی فلم “Genius” میں ایک ماں کا اہم کردار نبھاتے هوئے نظر آئیں گی.

45 سالہ اداکارہ نے مزید بات چیت کرتے هوئے بتایا کے وہ اپنے خاوند کے ساتھ مل کر ڈائرکشن کا بھی بہت جلد آغاز کریں گیں. انکا کہنا تھا کے وہ اپنے خاوند کے ساتھ مل کر ایک رومانچک فلم پر کام کر رہی ہیں جو ایک سے دو سالوں کی مدت کے اندر اندر ریلیز کر دی جائیگی.

Urdu Khabrain
Actress Khabrain, dailynajat, Entertainment Khabrain, Entertainment News, Entertainment Urdu Khabrain, Film Ki Duniya, Filmi Khabrain, Showbiz Khabrain, Showbiz Urdu News, Showbiz World, World Entertainment News, آپ, اب, اداکارہ, جانتے, دکھتی, دہائی, مشہور, کہ, کی, کیا, کیسی, ہیں, ہے, یہ
No comments:
Post a Comment