https://goo.gl/EXyJnx
ممبئی (ویب ڈیسک )سائبر کرائم اس وقت دنیا کے انتہائی اہم مسئلوں میں سے ایک مسئلہ ہے، آئے روز کوئی نہ کوئی اس گھناؤنے جرم کے شکنجے میں پھنس ہی جاتا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اداکارہ ڈیوولینا بھٹاچرجی جنہیں بھارتی ڈرامے ‘ساتھ نبھانا ساتھیا’ کی گوپی بہو کے نام سے شہرت ملی، وہ اس کا شکار ہوگئی ہیں۔غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق
ان کا بینک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا جس میں سے 16 ہزار روپے بھی نکال لئے گئے ہیں۔بولی وڈ لائف سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘ آج جب صبح میں نے اپنا ان باکس چیک کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ میرے اکاؤنٹ سے 16 ہزار روپے منتقل ہوگئے ہیں جبکہ میں نے کوئی شاپنگ بھی نہیں کی جس کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ میرا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے۔ میسج میں یہ بات واضح ہے کہ ان کی رقم سین فرانسسکو منتقل ہوئی ہے۔ میں نے اپنا اکاؤنٹ بلاک کروادیا ہے اور اب اس مسئلے کا حل تلاش کررہی ہوں’۔انہوں نے لوگوں کو پیغام دیا کہ آپ کو کریڈٹ کارڈز استعمال کرتے ہوئے بہت محتاط رہنا چاہیئے اور اپنے پاسورڈز کے حوالے سے بھی بہت زیادہ احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔اداکارہ ڈیوولینا بھٹاچرجی وہ واحد اداکارہ نہیں جن کا بینک اکاؤنٹ ہیک ہوا ہو بلکہ اس سے قبل نَکُل بھی اس کا شکار ہوچکے ہیں۔ انہوں نے اکاؤنٹ ہیک ہونے کی صورت میں پولیس کمپلین دائر کروائی تھی۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
Thursday, 29 March 2018
بھارتی اداکارہ کابینک اکائونٹ ہیک،خطیررقم سے ہاتھ دھوبیٹھیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment