Tuesday, 6 March 2018

کالاکوبرادیکھناہوتولاہورکے چڑیاگھرمیں دیکھ لیں،چیف جسٹس ثاقب نثار کا کیڑے مار سپرے کیس کی سماعت کے دوران رشید اے رضوی سے مکالمہ

https://goo.gl/b2dPrx

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے کیڑے مارسپرے کیس کی سماعت کے دوران فروخت کی اجازت دیتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے کیڑے مار سپرے پر پابندی کیخلاف درخواست کی سماعت کی،کمپنی کی جانب رشید اے رضوی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سپرے کمپنی کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے کمپنی کو سپرے فروخت کرنے کی اجازت دے دی اور سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے رشید اے رضوی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کالے رنگ کا کوبرا دیکھا ہے،اگر کالا کوبرا دیکھناہوتولاہورکے چڑیاگھرمیں دیکھ لیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بعض لوگوں نے توکمرپرکوبراسانپ کا"ٹیٹو" بنایاہوتاہے،چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ کوبراسانپ کے رنگوں کی کئی اقسام ہیں،کوبراکالا، سفید، لال اورنارنجی رنگ کاہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بہت سی اقسام کے کوبرا سانپ ہیں،بہت سے لوگ خود کو کوبرا کہلوانا پسند بھی کرتے ہیں۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...