Sunday, 18 March 2018

انجلینا کی چوتھی شادی ، دھماکہ دارخبر آگئی شادی کے بعدامریکہ سے کہاں منتقل ، جانئے اندر کی خبر

https://goo.gl/gY4dF2
لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)معروف ہولی وڈ اداکارہ، سماجی کارکن اوراقوام متحدہ کی سفیر برائے خیر سگالی انجلینا جولی کے حوالے سے ایک بار پھر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ جلد ہی چوتھی بار شادی کرنے والی ہیں۔اداکارہ کمبوڈین موسیقار و گلوکار پریچ لی سے شادی کرنے والی ہیں، تاہم یہ افواہیں زیادہ دیر نہیں چلیں۔ اب خبریں ہیں کہ وہ کسی وقت بھی

چوتھی شادی کرنے والی ہیں۔اس حوالے سے سب سے پہلے شوبز نشریاتی میگزین ’لائف اسٹائل‘ نے خبر دی کہ وہ انجلینا جولی ارب پتی سماجی کارکن سے شادی کریں گی۔خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ ارب پتی شخص سے شادی کے لیے بچوں سمیت امریکا سے لندن منتقل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ادھر معروف شوبز نشریاتی ادارے نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ جلد ہی انجلیا جولی چوتھی بار شادی کریں گی۔انجلینا جولی ارب پتی برطانوی شخص سے نہیں بلکہ امریکی اداکار، ماڈل و گلوکار گیرٹ ہیڈلنڈ سے شادی کریں گی۔داکارہ نے گیرٹ ہیڈلنڈ سے شادی کا فیصلہ اس لیے کیا، کیوں کہ اداکار کی شکل و صورت ان کے سابق شوہر براڈ پٹ سے ملتی ہے۔ای انٹرٹینمنٹ کے مطابق انہوں نے خبر کی تصدیق کے لیے اداکارہ سے رابطے کی کوشش کی، تاہم اس حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی۔دوسری جانب شوبز نشریاتی ادارے ’گوسپ کاپ‘ نے انجلینا جولی کی چوتھی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ذرائع سے دعویٰ کیا کہ اداکارہ شادی کا نہیں سوچ رہیں۔خیال رہے کہ انجلینا جولی اپنی محبتوں اور شادیوں کے حوالے سے منفرد شہرت رکھتی ہیں۔انہوں نے 14 برس کی چھوٹی عمر سے ہی محبتیں کرنا شروع کی تھیں۔انجلینا جولی نے پہلی شادی 1996 میں برطانوی نڑاد امریکی فلم ساز و اداکار جونی لی ملر سے کی تھی، جو محض 4 سال ہی چل سکی اور دونوں میں 2000 میں طلاق ہوگئی.
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...