https://goo.gl/iPU2gS
اقوام متحدہ کے مطابق شام کے چار شہروں میں تقریباً 62 ہزار افراد پھنسے ہوئے اور شدید فاقہ کشی کا شکار ہیں۔
عالمی ادارے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فاقہ کشی کے سبب ان افراد کے ہلاک ہونے کا خطرہ ہے۔
دمشق میں اقوام متحدہ کے کنوینر یعقوب الحلو نے صحت اور طبی امداد کے پیش نظر لوگوں کو فوری طور پر وہاں سے نکالے جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کے لیے غیر مشروط رسائی فراہم کی جائے۔
شام کے دارالحکومت کے باہر حکومت نواز فوجیوں کے حصار والے دو شہروں مدایا اور زبدانی میں لوگوں کو کچھ امداد پہنچی ہے جب کہ باغیوں کے قبضے والے شمال مغربی شہروں فوا اور کفرایہ میں اسی طرح کے حالات ہیں۔
دریں اثنا ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے گذشتہ سال دسمبر میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے قبضے سے واپس حاصل کیے جانے والے عراقی شہر رمادی کی گلیوں میں ہونے والی تباہی کی ویڈیو جاری کی ہے۔ یہ ویڈیو ڈرون کے ذریعہ شوٹ کی گئی ہے۔
ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے صدر پیٹر مورر نے وہاں کے حالات کو ’انسانی تباہی‘ قرار دیا ہے۔
انھوں نے کہا: ’لوگوں کی پریشانیاں اور تکالیف آج تک کی اپنی سب سے شدید سطح تک پہنچ چکی ہے۔ ہزاروں لوگ مارے جب کہ لاکھوں شہر چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ خاندان بکھر گئے ہیں۔ رمضان کا مہینہ ختم ہونے کو ہے اور بہت سے لوگ اب بھی شدید خوف ہے اور وہ بے یقینی کے ماحول میں ہیں۔‘
انھوں نے مزید کہا: ’ایک انسانی تباہی ہمارے سامنے ہے اور حالات ہر کسی کے لیے بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔‘
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, افراد, انٹرنیشنل, خدشہ, شام, شہروں, محصور, میں, چار, کا, کی, ہلاکت
Sunday, 4 March 2018
شام: ’چار شہروں میں محصور افراد کی ہلاکت کا خدشہ‘
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment