https://goo.gl/6FfvuX
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ انتخابات کا ہنگامہ گزر چکا ہے جس کے بعد چیئرمین کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے، تینوں بڑی سیاسی جماعتیں اپنی مرضی کا چیئرمین لگوانے کیلئے اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطے کر رہی ہیں تاہم اب یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو چیئرمین سینیٹ کیلئے ہاٹ فیورٹ امیدوار بن گئے ہیں۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نیشنل پارٹی کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز میر حاصل بزنجو چیئرمین سینیٹ کے ہاٹ فیورٹ امیدوار بن گئے ہیں ۔ انہیں نواز شریف کی مسلم لیگ ن ، محمود اچکزئی کی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کی جے یو آئی ف کی حمایت حاصل ہوگئی ہے اور وہ اس حکومتی اتحاد کے مشترکہ امیدوار ہوسکتے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بلوچستان کے سینیٹرز اپنا امیدوار لانے کی کوشش کر رہے تھے ، چونکہ میر حاصل بزنجو کا تعلق بھی بلوچستان سے ہے اس لیے وہاں کے تمام سینیٹرز نے بھی ان کی حمایت کا عندیہ دے دیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ کیلئے رضا ربانی کا نام اگلی ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کیلئے لیا تھا،سینیٹ میں سنگل لارجسٹ پارٹی ہونے کے ناطے اپنا امیداوارلانے کا حق رکھتے ہیں،نوازشریف
واضح رہے کہ بدھ کے روز میاں نواز شریف نے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کو ہی دوبارہ چیئرمین بنانے کیلئے اپنی حمایت کا اعلان کیا تھا تاہم سابق صدر آصف زرداری نے ان کی یہ تجویز مسترد کردی تھی۔
Urdu Khabrain
Friday, 9 March 2018
چیئرمین سینیٹ کون ؟حکومتی اتحاد سے ایسا نام سامنے آگیا کہ لیگی ارکان کو بھی یقین نہیں آئے گا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment