https://goo.gl/LUMVdw
افغان طالبان کے سربراہ ملا ہبت اللہ نےایک بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ بقول ان کے افغانستان پر قبضہ ختم کرے اور طاقت کے بجائے اپنی پالیسی پیش کرے۔
سنیچر کو عید الفطر کے موقع پر جاری ہونے والے بیان میں مولوی ہبت اللہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی افغانستان میں موجودگی ان کی جدوجہد کو کمزور نہیں کر سکے گی۔
انھوں نے کہا کہ طالبان اقتدار پر اجارہ داری نہیں چاہتے، لیکن مغرب کی حمایت یافتہ افغان حکومت کو اسلامی قانون کے مطابق امن کے لیے مصالحت کے ابتدائی مرحلے کے طور پر مغرب سے لازماً تعلقات توڑنا پڑیں گے۔
افغان طالبان کے رہنما نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ سے کہا کہ ’تمہارا مقابلہ ایک گروہ یا جماعت کے بجائے ایک ملت کے ساتھ ہے اس لیے بہتر ہے کہ طاقت کے استعمال کے بجائے ایک مناسب پالیسی پیش کی جائے۔‘
طالبان نے اپنے بیان میں افغان حکومت کو ’غاصبوں کے حامی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغان عوام بیرونی قوتوں کے بنائے نظام کو تسلیم نہیں کرتی ہے اور اگر وہ ’امریکہ کی حمایت چھوڑ دیں تو معافی اور تحمل کے دروازے اُن کے لیے کھلے ہیں۔‘
یاد رہے کہ طالبان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب چند دن قبل خودکش حملہ آوروں نے کابل کے قریب پولیس کیڈٹس کے ایک کاروان پر حملہ کر کے 37 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔
مولوی ہیب اللہ نے اپنے بیان میں جہادیوں سے کہا کہ وہ جہاد میں عام انسانوں کو تکلیف نہ پہنچائیں۔
خیال رہے کہ رواں سال مئی میں افغانستان میں طالبان تحریک نے ایک باضابطہ بیان میں اپنے امیر ملا محمد اختر منصور کی ایک امریکی ڈرون حملے میں موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے نائب مولوي ہبت اللہ اخونزادہ کو نیا رہنما مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مولوی ہبت اللہ ملا اختر منصور کے نائب تھے اور طالبان کی شوریٰ نے بظاہر حقانی نیٹ ورک کے سراج الحق حقانی اور ملا عمر کے بیٹے پر انھیں ترجیح دی۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, افغانستان, اللہ, امریکہ, امن, انٹرنیشنل, ختم, سے, قبضہ, ملا, پر, پہلے, کرے, ہبت
Monday, 12 March 2018
امن سے پہلے امریکہ افغانستان پر ’قبضہ‘ ختم کرے: ملا ہبت اللہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment