Sunday, 25 March 2018

زمبابوے میں مگرمچھ اسپتال پہنچ گیا

https://goo.gl/THBkP3
یہ بات معمہ ہے کہ مگر مچھ اسپتال تک کیسے پہنچا کیوں کہ پانی کا ذخیرہ وہاں سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، فوٹو: انٹرنیٹ

ہرارے: زمبابوے میں ایک مگرمچھ اسپتال کے مرکزی دروازے پر آگیا جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اسپتال میں آمدورفت بند ہوگئی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق زمبابوے کے شہر ہرارے میں واقع سینٹ پیٹرک اسپتال کے مرکزی دروازے پر اچانک ایک مگر مچھ آکر براجمان ہوگیا اور دروازے کی طرف آنے والے ہر شخص کو دیکھ کر حرکت کرنے لگا جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔


#TrueStory Vicious crocodile blocks access to St Patrick’s hospital in Hwange for almost 2 hours #Hwange pic.twitter.com/0mtYuRtQnk


— Povo Zim (@povozim) 21 March 2018

پارک اینڈ وائلڈ لائف اتھارٹی کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مقامی افراد کی جانب سے مگر مچھ کی موجودگی کی اطلاع ملی چنانچہ انسانی جان کے خطرے کے پیش نظر فوری وہاں پہنچے جہاں اسپتال کے باہر لوگوں کا ہجوم تھا بعدازاں مگر مچھ کو مار دیا گیا ہے وہ اسپتال کے دروازے پر دو گھنٹے تک موجود رہا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بے پناہ بارشوں کے باعث گزشتہ چند ہفتوں کے دوران شہر میں مگر مچھوں کے حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

اس سارے واقعے میں اس بات کی وضاحت نہ ہوسکی کہ مگر مچھ اسپتال تک کیسے پہنچا کیوں کہ کسی بھی پانی کا ذخیرہ اسپتال سے کم از کم دس کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

مقامی حکومتی افسر نے بتایا کہ ہمیں پانچ منٹ کے اندر 10 فون کالز موصول ہوئیں جو مگر مچھ کی موجودگی سے آگاہ کررہے تھے اور خوف زدہ تھے لیکن ابتدائی فون کالز کو ہم کسی کا مذاق سمجھے کیوں کہ یہ کیسے ممکن تھا کہ شہر کے بیچوں بیچ اسپتال تک ایک مگر مچھ پہنچ جائے اور  راستے بھر کسی کو نظر نہ آئے۔
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, اردو, اسپتال, ایکسپریس, زمبابوے, عجیب و غریب, مگرمچھ, میں, پہنچ, گیا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...