Thursday, 1 March 2018

نیوزی لینڈ میں پتھروں کا دریا بہنے لگا

https://goo.gl/Pb6bwc
طوفان کے بعد پتھروں کی بڑی تعداد پھسل کر نیچے گری جس سے کئی گھنٹوں کےلیے دریا پتھریلے دریا کا منظر پیش کرنے لگا۔ (فوٹو: اسکرین گریب)

نیوزی لینڈ: نیوزی لینڈ کے ایک علاقے میں لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب پانی کے اوپر بڑی مقدار میں چھوٹے بڑے پتھر بہت قوت کے ساتھ بہنے لگے، گویا کسی پتھریلے دریا کی طرح کا رخ اختیار کرگئے جن سے بڑے پیمانے پر نشیبی علاقے کے مکانات متاثر ہوئے ہیں۔

20 فروری کو ٹراپیکل سائیکلون گیتا کے بعد نیوزی لینڈ کے نشیبی علاقوں  کینٹربری اور ساؤتھ آئی لینڈ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ یہ تباہی اس وقت نوٹ کی گئی جب دریائے راکیا کے اتھلے پانیوں میں مٹی بھر گئی اور اس کے اوپر بھاری پتھر تیرنے لگے۔

یہ منظری بہت دیر تک جاری رہا جسے دیکھ کر لوگوں نے پتھر کے دریا کا گمان کیا جس پر بڑی تیزی سے پتھر پھسلے چلے جارہے تھے۔ ایک مقامی خاتون ڈونا فیلڈ نے بتایا کہ 20 فروری کو یہ واقعہ پیش آیا اور پانی کے بہاؤ کے برخلاف پتھروں کے دریا کی آواز بہت زوردار تھی جو دور دور تک سنی گئی۔



پتھروں کے بہاؤ سے روڈ بھی شدید متاثر ہوا جس کے احاطے میں 8 بڑے کھیت اور باغات محصور ہوکر رہ گئے۔ بہت دیر بعد پتھروں کا بہاؤ تھما تو لوگ وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

پتھریلے دریا کا شور غیرمعمولی طور پر بہت زیادہ تھا۔ عینی شاہدین نے اس عجیب واقعے کی ویڈیو بنائی ہے جو یوٹیوب پر مقبول ہورہی ہے۔
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, اردو, ایکسپریس, بہنے, دریا, عجیب و غریب, لگا, لینڈ, میں, نیوزی, پتھروں, کا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...