Thursday, 1 March 2018

ہمیں انسانیت سکھانے والے ممالک اپنے ماضی کاچہرہ دیکھیں تو بہتر ہوگا:ترک وزیراعظم

https://goo.gl/yvpmGV
انقرہ (آئی این پی) ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ہمیں انسانیت سکھانے والے ممالک اپنے ماضی کاچہرہ دیکھیں تو بہتر ہوگا۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق انقرہ ایوان تجارت سے خطاب کے دوران بن علی یلدرم کا کہناتھاکہ ترکی جہاں اپنی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مصروف عمل ہے وہیں اسے اپنی بقا کے تحفظ کا بھی سامنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ قومی مقاصد کے حصول کیلئے بعض قربانیوں کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ ملک کا مستقبل تابناک بنا یا جا سکے ۔ اتحاد بین العوام کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ سر زمین ہماری ہے اور اس سرخ ہلالی پرچم تلے ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...