https://goo.gl/w8dLjL
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بالی ووڈ میں ہیرو کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی جبکہ ہیروئن کیلئے ایکسپائری ڈیٹ طے ہوتی ہے اور اداکارہ خواہ وہ کتنی ہی مقبول کیوں نہ ہو ایک خاص عمر سے زیادہ نہیں چل سکتی۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق سری دیوی کی اچانک موت کے بعد بالی وڈ نام کی چمکدار اور خوابوں کی دنیا کے اندر موجود تلخ حقائق پر بات ہوئی کہ نام، شہرت اور دولت کی اس چمکتی دنیا میں ڈھلتی عمر کس طرح کے پریشر ساتھ لاتی ہے۔ایسے ماحول میں ہیروئنز پر خود کو جوان بنائے رکھنے کی انتھک کوششیں انہیں مختلف سرجریز اور ادویات کی جانب لے جاتی ہیں۔ سری دیوی کی اچانک موت کا سبب جو بھی تھا اس سے قطع نظر اس بات کو جھٹلایا نہیں جا سکتا کہ بالی وڈ میں جہاں 50 سال کی عمر کے بعد بھی ایک ہیرو 25 سال کی ہیروئن کے ساتھ رومانس کر سکتا ہے لیکن ہیروئن کی 'ایکسپائری ڈیٹ' طے ہوتی ہے۔
رپورٹ میں 51 سالہ سلمان خان کی فلم پریم رتن دھن پایو کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس میں دبنگ خان نے خود سے آدھی عمر کی ہیروئن کے ساتھ رومانس کیا جس کا فرق پردے پر بھی صاف نظر آرہا تھا، حالانکہ سونم کی جگہ سلمان خان کے مد مقابل مادھوری ڈکشٹ یا سری دیوی جیسی ہیروئنز زیادہ موثر نظر آتیں ۔
Urdu Khabrain
Monday, 5 March 2018
بالی ووڈ میں ہیروئن کی ایکسپائری ڈیٹ کیا مقرر ہے؟ بی بی سی کی رپورٹ نے تہلکہ مچادیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment