Thursday, 1 March 2018

مصر میں ہزاروں سال قدیم ایسی چیز دریافت کر لی گئی جس نے عوام کو ہلا کر رکھ دیا

https://goo.gl/8zdsdq
قاہرہ (نیوز ڈیسک) مصر کے جنوبی علاقے میں وسیع وعریض رقبے پر پھیلے ہوئے قدیمی قبرستان کی دریافت ہوئی ہے۔ قبرستان سے سونے کا ایک تاج، چالیس تابوت اور ایک ہزار کے قریب مجسموں کے علاوہ برتن، زیورات اور دیگر اہم سازوسامان کے حصے ملے ہیں۔یہ قدیمی قبرستان تونہ الجبل سے چار کلومیٹر دور شمال میں واقع ہے۔ مصری وزیر برائےعہد قدیم خالد العینی کا کہنا ہے کہ یہ دریافت صرف ایک شروعات ہے۔ میرے خیال میں ہمیں اس قبرستان میں موجود اشیا کو نکالنے اور ان کے تجزیے کے لیے پانچ سال درکار ہوں گے۔ اس دریافت سے قدیمی مصری تہذیب کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوں گی۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وسیع وعریض رقبے پر پھیلے ہوئے اس قبرستان سے سونے کا ایک تاج، چالیس تابوت اور ایک ہزار کے قریب مجسموں کے علاوہ برتن، زیورات اور دیگر اہم سازوسامان کے حصے بھی ملے ہیں۔

 

العینی نے مزید بتایا کہ اس مقام پر2017 میں کھدائی کا کام شروع کیا گیا تھا۔ اس منصوبے میں جرمن شہروں میونخ اور ہلڈس ہائم کے ماہرین آثار قدیمہ کے علاوہ مصری ماہرین بھی شامل ہیں۔حالیہ کچھ مہینوں کے دوران مصر میں ایسے کئی اہم قدیمی مقامات کی دریافت ہوئی ہے۔ ان میں جنوبی شہر الاقصر میں ملنے والے مقبرے بھی شامل ہیں۔ اسی ماہ کے آغاز پر ماہرین آثار قدیمہ نے چار ہزار چار سو سال پرانے ایک مقبرے کی دریافت بھی کی تھی۔


Urdu Khabrain
Hot Khabrain, Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting Khabrain, Wired Khabrain, World Interesting News, سال, عجیب و غریب, مصر, میں, ہزاروں

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...