Monday, 12 March 2018

سیف بدر کیساتھ بدتمیزی پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید، شاہد آفریدی کو ”ہوش“ آ گیا، ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پاکستانیوں کے دلوں کو سکون مل گیا

https://goo.gl/2GV5Qu
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے میچ کے دوران شاہد آفریدی کی نوجوان کھلاڑی کیساتھ ’بدتمیزی‘ موضوع بحث بنی تو شاہد آفریدی کو بھی ہوش آ گیا ہے جنہوں نے سیف بدر سے معافی مانگ لی ہے۔

شاہد آفریدی کو ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں عمدہ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔ ملتان سلطانز کے نوجوان کھلاڑی سیف بدر نے انہیں ایک اوور میں چوکا اور چھکا رسید کیا تو آفریدی غصے میں آ گئے اور اسی اوور میں سیف بدر کو بولڈ کر کے پویلین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی کیساتھ بدتمیزی کی تھی۔


سیف بدر نے اس کے بعد بھی شاہد آفریدی کیلئے محبت بھرا پیغام ہی جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اب بھی شاہد آفریدی سے پیار کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد شاہد آفریدی نے اپنے روئیے پر معافی مانگ لی ہے جنہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ” جو کچھ بھی ہوا میں اس پر معذرت خواہ ہوں، وہ میچ کا مومینٹم تھا۔۔۔ میں ہمیشہ اپنے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔ تمہارے لئے نیک خواہشات۔۔۔“

Urdu Khabrain
'Online Sports Khabrain, Daily Sports khabrain, Kheel Ki Duniya, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, PSL Khabrain, PSL Live, PSL Matches, PSL News, Sports Khabrain, Sports Urdu News, Update Sports Khabrain, Urdu Sports Khabrain, Viral Sports khabrain, آ, آفریدی, ایسا, بدتمیزی, بدر, تنقید, جاری, دلوں, دیا, سوشل, سکون, سیف, شاہد, صارفین, مل, میڈیا, پاکستانیوں, پر, پیغام, کر, کو, کہ, کی, کیساتھ, کے, گیا, ہوش

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...