https://goo.gl/CoKQhF
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے افسران کو ہراساں کرنے پر پنجاب کے ڈی آئی جی رفعت مختار کی سخت سرزنش کی ہے ، چیف جسٹس نے ڈی آئی جی کو پہلے معطل کردیا تاہم بعد ازاں حکم واپس لے کر انہیں 8 مارچ کو لاہور رجسٹری میں وضاحت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ میں ڈریپ کی جعلی جنسی ادویات بنانے والی کمپنی کے مالک کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس کے حکم پر کمپنی کے انتہائی طاقتور مالک عثمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب کے ڈی آئی جی رفعت مختار کی سخت سرزنش کی ۔ رفعت مختار پر ڈریپ کے سربراہ نے الزام عائد کیا کہ وہ جعلی ادویات بنانے والی کمپنی کے مالک عثمان کے رشتہ دار ہیں اور ہمارے افسران کو ڈراتے دھمکاتے ہیں ۔
ڈی آئی جی رفعت مختار نے عدالت میں کہا ’مجھے بولنے کی اجازت دی جائے، عدالت مجھے بھی سن لے‘۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو اجازت نہیں ہے، تمہیں نہیں سنیں گے۔ پولیس افسر نے کہا کہ میری بھی عزت ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کوئی عزت نہیں ہے تمہاری ، پولیس افسر نے کہا کہ کیوں نہیں ہے، ہر انسان کی عزت ہے ، چیف جسٹس نے کہا کہ جس طرح کے کام کرتے ہو، کوئی عزت نہیں ہے، میرے ساتھ بحث نہ کرو، سب ریکارڈ آ جائے گا، ایف آئی اے اور نیب والے اس پولیس افسر کے سارے اثاثوں کی چھان بین کریں ۔ رفعت مختار نے کہا کہ میں نے کسی کو ہراساں نہیں کیا، الزام غلط ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ ہم تمہیں ابھی معطل کرتے ہیں، تم بحث کرتے ہو، 8 مارچ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہو کر وضاحت کریں ، بعد ازاں معطلی کا حکم واپس لے لیا گیا ۔
Urdu Khabrain
Tuesday, 6 March 2018
”ہر انسان کی عزت ہوتی ہے لیکن تمہاری کوئی عزت نہیں ہے کیونکہ ۔۔۔ “ چیف جسٹس نے انتہائی طاقتور سرکاری افسر کی کلاس لگادی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment