https://goo.gl/o4urcz
ممبئی: بالی ووڈ لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کے اچانک انتقال کے چند روز بعد ان کی بیٹی جھانوی کپور نے اپنی ماں کے نام ایک جذباتی اور متاثر کن خط لکھا جس نے پڑھنے والوں کی آنکھوں کو نم کردیا۔
معروف بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی 24 فروری کو دبئی کے جمیرا ایمرٹس ٹاورز میں اپنے باتھ روم ٹب میں مردہ پائی گئیں تھی. ان کی اچانک موت نے دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں کو سوگوار کردیا۔
اداکارہ کی آخری رسومات بھارت میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی تھیں۔
گزشتہ روز ان کی بیٹی جھانوی کپور نے نہایت متاثر کن تحریر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی ماں سے بے پناہ محبت کا اظہار کیا۔
اپنی تحریر میں انہوں نے اپنی ماں کے لیے لکھا، ’آپ کے جانے کے بعد میں اندر سے کھوکھلی ہوچکی ہوں اور مجھے اسی کھوکھلے پن کے جینا سیکھنا ہوگا۔ اس خالی پن کے باوجود آپ کی محبت میرے اندر روشن ہے‘۔
جھانوی نے لکھا کہ مجھے محسوس ہوتا ہے آپ مجھے غم اور تکلیف سے بچا رہی ہیں۔ ’میں جب بھی اپنی آنکھیں بند کرتی ہوں تو مجھے آپ کے ساتھ گزارا ہوا اچھا وقت یاد آتا ہے‘۔
انہوں نے اپنی والدہ کو اپنی بہترین دوست، اپنی خوشیوں کی سب سے بڑی وجہ اور اپنا سب کچھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس دنیا کے لیے نہیں تھیں، تب ہی انہیں اتنی جلدی واپس بلا لیا گیا۔ ’لیکن ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم نے آپ کو کچھ عرصے کے لیے پایا تھا‘۔
اپنی تحریر کے ساتھ جھانوی نے اپنے والدین کے ساتھ مختلف مواقعوں پر لی جانے والی کچھ تصاویر بھی شیئر کیں۔
یاد رہے کہ جھانوی کپور بہت جلد فلم ’دھڑک‘ سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنے جارہی ہیں جس کے لیے آنجہانی سری دیوی نہایت پرجوش تھیں، تاہم فلم کے مکمل ہونے سے قبل ہی وہ اس دنیا سے چلی گئیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, انجہانی, بیٹی, جذباتی, خط, دیوی, سری, شوبز, ماں, کا, کو, کی
Saturday, 3 March 2018
سری دیوی کی بیٹی کا آنجہانی ماں کو جذباتی خط
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment