Wednesday, 7 March 2018

پارٹی میں گانے بجاتی یہ نوجوان لڑکی دراصل کس طاقتور ملک کی وزیراعظم ہے؟ جان کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

https://goo.gl/2FAFPM
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا ایڈرن صرف 37 سال کی عمر میں وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہو کر اس وقت دنیا کی کم عمر ترین سربراہ مملکت ہیں۔ دنیا کے ترقی یافتہ اور طاقتور ترین ممالک میں شمار ہونے والے ملک کی سربراہ یہ خاتون چند سال قبل تک ایک ایسی شوخ و چنچل لڑکی تھیں جن کا زیادہ تر وقت موسیقی کی محفلوں میں ڈی جے کے طور پر گزرتا تھا۔

یعنی سیاست کے میدان میں قدم رکھنے اور ملک کی سربراہی سنبھالنے سے پہلے وہ بالکل مختلف قسم کی زندگی گزار رہی تھیں۔ ان کے ماضی کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں کہ کس طرح ایک ڈی جے لڑکی نے ملک کے طاقتور ترین منصب تک پہنچنے کا حیران کن سفر طے کیا۔ آکلینڈ کے لینڈ وے میوزیکل فیسٹیول میں ڈی جے کی سیٹ سنبھال کر گانے بجاتے ہوئے ان کی ایک ویڈیو آج بھی سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہے۔

میل آن لائن کے مطابق جسینڈا شرو ع سے ہی تفریح کی شوقین تھیں اور تہواروں میں جانا پسند کرتی تھیں۔ وہ خصوصاً سپائس گرلز، دی بیٹلز، اگی پاپ اور سنوپ ڈاگ کے میوزک کو بہت پسند کرتی تھیں۔ انہوں نے زندگی کے کئی سال ڈی جے کے طور پر کام کرتے ہوئے گزارے۔



خاتون وزیراعظم کی ایک سہیلی ایزا بیل ٹرومین نے بتایا ”جسینڈا سے میری ملاقات کئی سال پہلے ہوئی جب وہ ایک میوزک شو میں ڈی جے کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔وہ بہت شفیق، صاف گو اور خیال رکھنے والی ہیں۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ وزیراعظم بننے کے بعد بھی جسینڈا ویسی ہی سادہ مزاج خاتون ہیں جس طرح وہ کئی سال پہلے ہوا کرتی تھیں۔ بس اتنا فرق ہے کہ اب وہ ایک ملک چلارہی ہیں۔“


Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, آئے, آنکھوں, آپ, انٹرنیشنل, اپنی, بجاتی, جان, دراصل, طاقتور, لڑکی, ملک, میں, نوجوان, نہیں, وزیراعظم, پارٹی, پر, کر, کس, کو, کی, گا, گانے, ہے, یقین, یہ

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...