https://goo.gl/xGpiop
لاہور کی سیشن عدالت میں خاتون نے ایک ایسے شخص کیخلاف درخواست دائر کی ہے جوکہ اس کے نام سے مبینہ طور پر فیس بک اکاﺅنٹ چلا رہاہے جس کے باعث خاتون اور اس کے شوہر میں کافی غلط فہمیاں پیدا ہو گئیں ۔تفصیلات کے مطابق شگفتہ رانی نامی خاتون نے درخواست میں کہاہے کہ جب اس کے شوہر نے فیس بک پر میرے نام سے اکاﺅنٹ دیکھا اور اس پر میری تصویر بھی لگی ہوئی تھی تو اس کے شوہر نے نا صرف اس بات پر اسے گھر سے نکال دیاہے بلکہ وہ علیحدگی کیلئے بھی غور کر رہاہے ۔
خاتون کا کہناتھا کہ وہ کافی عرصہ سے سوشل میڈیا استعمال کر رہی ہے اور راجا خلیل نامی شخص نے میرے اصلی اکاﺅنٹ سے میری تصویر حاصل کی اور ایک جعلی اکاﺅنٹ بنا لیا ۔خاتون کا کہناتھا کہ مجھے اس وقت پتا چلا جب اس نے میرے بھائی کو فیس بک پر دوستی کیلئے پیغام بھیجا جبکہ اس شخص نے کئی اور شخصیات کو بھی ایسا ہی پیغام بھیجا.
۔شگفتہ کا کہناتھا کہ اس کی اس حرکت کے باعث نہ صرف اس کی شادی برباد کر دی بلکہ اسے کئی قسم کی شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑرہاہے۔خاتون نے مطالبہ کیاہے کہ ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی جائے اور ملزم کو گرفتار کیا جائے ۔
Urdu Khabrain
شوہر نے فیس بک پر بیوی کی ایسی جگہ پر تصویر دیکھ لی کہ اسے گھر سے ہی نکال دیا اور پھر
Tuesday, 6 March 2018
شوہر نے فیس بک پر بیوی کی ایسی جگہ پر تصویر دیکھ لی کہ اسے گھر سے ہی نکال دیا اور پھر
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment