Wednesday, 7 March 2018

حضرت عیسی ٰ کے متعلق گاندھی کاخط،گاندھی کے اس خط میں کیا لکھا تھا؟

https://goo.gl/HGmPvK
مہاتما گاندھی کی جانب سے مسیحی پیغمبر حضرت عیسیٰ کے بارے لکھا گیا ایک خط امریکہ میں فروخت کیا جائے گا۔ اس خط پر گاندھی کے دستخط ہیں اور اس پر تاریخ 6 اپریل 1926 کی ہے۔

یہ خط انھوں نے اس وقت کے ایک امریکی مذہبی رہنما ملٹن نیوبیری فرانتز کو لکھا تھا۔ گاندھی نے لکھا تھا کہ پیغمبر عیسیٰ انسانیت کے ’عظیم ترین استادوں میں سے ایک تھے۔‘یہ خط کئی دہائیوں سے نجی ملکیت میں تھا اور اب اسے پینسلوینیا میں راب کلیکشن نامی ایک کمپنی 50000 ڈالر میں فروخت کر رہی ہے۔ گاندھی برِصغیر کی آزادی کی مہم کے اہم ترین رہنمائوں میں سے ایک تھے۔ مذہب کے حوالے سے وہ ہندو عقیدہ رکھتے تھے تاہم انھوں نے مذہبی فلسفے اور احکامات کے بارے میں کافی کچھ لکھا تھا۔ گاندھی نے یہ خط اپنے گھر ‘گاندھی سمرِتی’ سے ملٹن نیوبیری فرانتز کی جانب سے مسیحی مذہب کے بارے میں ایک کتاب پڑھنے کی درخواست کے جواب میں لکھا تھا۔

گاندھی نے لکھا ’میرے پیارے دوست، آپ کا خط ملا۔ مغذرت کے ساتھ میں اس عقیدے پر یقین نہیں لا سکتا جس کے بارے میں آپ نے مجھے دعوت دی ہے۔ اس کو ماننے والے کا عقیدہ ہوتا ہے کہ ان دیکھی حقیقت کی اعلیٰ ترین مثال عیسیٰ تھی۔ میں اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود اس بات کی حقیقت نہیں تسلیم کر سکا ہوں۔‘’میں اس عقیدے کے پار نہیں جا سکا ہوں کہ عیسیٰ انسانیت کے عظیم ترین استادوں میں سے ایک تھے۔ کیا آپ کا یہ خیال نہیں کہ مذہبی اتفاق پیدا کرنے کے لیے کسی ایک عقیدے کو مشینی انداز میں ماننے کے بجائے تمام عقیدوں کو عزت دینی چاہیے۔‘راب کلیکشن کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیق کے مطابق گاندھی کا کوئی ایسا خط مارکیٹ میں نہیں آیا جس میں انھوں نے عیسیٰ کا ذکر کیا ہو۔
Urdu Khabrain
Breaking Urdu News, India Urdu News, Islamic News, Latest Urdu News, Online Urdu News, Pakistan Urdu News, Religious News, Tamil Urdu News, Top Urdu News, World Urdu News, اس, تھا, حضرت, خط, عیسی, لکھا, متعلق, میں, کاخطگاندھی, کیا, کے, گاندھی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...