Friday, 2 March 2018

’’جب یہ کتا سٹیشن پر پہنچ جائے تو سمجھ لیں اسکے پیچھے پیچھے ٹرین بھی آرہی ہے‘‘مسافروں کو دلاسہ دینے والے سٹیشن ماسٹر کا ایسا انکشاف کہ جسے سن کر ہر کوئی حیران رہ جائے گا

https://goo.gl/7KoCLm
ٹرین کا انتظار کرتے کرتے جب مسافر اکتا گیا اور کسی دوسری سواری کے لئے اسٹیشن سے باہر جانے لگا تو سٹیشن ماسٹر اسکے پاس آگیا’’ کہاں جارہے ہیں آپ‘‘

’’ ٹرین تو آنے سے رہی، میں دوسری سواری سے چلا جاتا ہوں‘‘
’’ دس منٹ رک جائیں ،بس ٹرین پہنچنے والی ہے‘‘ سٹیشن ماسٹر نے بتایا
’’ کیا آپ کو وائرلیس پر پیغام ملا ہے کہ ٹرین آرہی ہے‘‘ مسافر نے پر امید ہوکر پوچھا ۔
’’ ہمارے پاس تو وائرلیس ہے ہی نہیں‘‘ سٹیشن ماسٹر نے جواب دیا ’’ بس ہمیں ایک نشانی نظر آگئی ہے کہ اب ٹرین پہنچنے والی ہے ‘‘ اس نے سرکھجاتے ہوئے وضاحت کی۔
’’ کیسی نشانی؟‘‘ مسافر نے حیران ہوکر پوچھا ۔
’’جو ٹرین آنے والی ہے دراصل اسکے گارڈ نے ایک کتا پالا ہوا ہے ۔جو ٹرین کے ساتھ ہی رہتا ہے۔‘‘ سٹیشن ماسٹر نے اشارہ کیا ’’ وہ دیکھیں کتاچلا آرہا ہے،اسکے پیچھے پیچھے ٹرین بھی آرہی ہوگی‘‘
نجیب اللہ پشاور
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...