Friday, 2 March 2018

مردوں کی وہ ایک بیماری جس کے بارے میں مرد بات کرتے ہوئے بھی شرماتے ہیں دھڑا دھڑ لوگوں کو مارنے لگی، جانئے وہ بات جو ہر مرد کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

https://goo.gl/eZi2S9
جس طرح بریسٹ کینسر خواتین میں پایا جانے والا سب سے عام کینسر ہے اسی طرح مردوں میں کینسر کی سب سے عام قسم پراسٹیٹ کینسر ہے۔ اب تک تو بریسٹ کینسر کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد پراسٹیٹ کینسر کے باعث ہونے والی ہلاکتوں سے زیادہ تھی لیکن تازہ ترین اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ اب معاملہ اس کے برعکس ہوچکا ہے۔

برطانیہ میں کی گئی ایک تازہ ترین تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اب پراسٹیٹ کینسر کے باعث موت کا شکار ہونے والے مردوں کی تعداد بریسٹ کینسر کے باعث مرنے والی خواتین سے بڑھ چکی ہے۔ ’پراسٹیٹ کینسر یوکے‘ نامی ادارے کا کہنا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ بریسٹ کینسر کے بارے میں شعور اور آگاہی پائی جاتی ہے۔ خواتین میں احتیاتی تدابیر اختیار کرنے کا رجحان بڑھ چکا ہے اور اس کینسر کے علاج پر بھی زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔ اس کے برعکس مرد پراسٹیٹ کینسر کے بارے میں بات کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مردوں میں پراسٹیٹ کینسر کے بارے میں ناصرف شعور کی کمی ہے بلکہ اس کینسر کے علاج پر بھی مناسب توجہ نہیں دی جارہی۔



مردوں اور خواتین میں مشترکہ طور پر پائے جانے والے پھیپھڑوں کے کینسر اور بڑی آنت کے کینسر کے باعث اب بھی ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے لیکن ان کے بعد پراسٹیٹ کینسر کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد تیسرے نمبر پر آ چکی ہے۔ سال 2015ءکے اعدادوشمار کے مطابق برطانیہ میں پراسٹیٹ کینسر سے کل 11819 اموات ہوئیں جبکہ بریسٹ کینسر کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 11442 تھیں۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس سال کے دوران پراسٹیٹ کینسر سے ہونے والی اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ اس کے برعکس بریسٹ کینسر سے ہونے والی اموات میں تقریباً دس فیصد کمی آ چکی ہے۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...