https://goo.gl/mbo4nE
پاکستان کا کلچر بہت رنگارنگ ہے ۔ اس کے رسم اور رواج اور ان میں ہونے والی تقریبات ہمیشہ اہمیت کی حامل رہی ہیں مگر شادی کا موقعہ ہر تقریب سے ذیادہ اہم ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کا اہتمام سب سے ذیادہ کیا جاتا ہے ۔ شادی کی تیاری خالی دولہا دلہن ہی نہیں کرتے بلکہ اس تیاری میں قریبی رشتہ داروں کے علاوہ دور پار کے عزیز و اقارب اور دوست یار بھی مصروف نظر آتے ہیں
کسی کو اپنے کپڑوں کی فکر ہوتی ہے تو کسی کو کھانے پینے کے انتظامات کی تو کسی کو دور شہروں سے آۓ مہمانوں کے قیام و طعام کے انتاظامات کی ۔ رات گۓ تک گھر کے بڑوں کے مشاوراتی اجلاس منعقد کۓ جاتے ہیں جن میں کئی امور طے کۓ جاتے ہیں ۔ انہی اجلاسوں میں شرکت کر کر کے ایک تجربہ ضرور حاصل کیا سوچا آپ سے بھی شئر کیا جاۓ ۔ کہ شادی ہمیشہ سردی میں کرنی چاہے.۔
کیو نکہ سردی میں گرمی والے مثلا شیفون وغیرہ کے پارٹی وئیر پہنے جاسکتے ہیں مگر سردی کے کپڑے ویلوٹ وغیرہ پہن کر آپ گرمی کی تقریب میں نہیں جاسکتے ۔ لہزا سردی میں شادی کے سبب گرمی والے کپڑے بھی کارآمد ہو سکتے ہیں ۔کھانے پینے کی اشیا جلدی خراب نہیں ہوتیں لہذا اگر آپ مصروفیات کے سبب پہلے سے کھانا بنا لیں اور فریز کر لیں تو اس کے خراب ہونے کا اندیشہ کم ہو گا۔
اسکولوں کی چھٹیاں چونکہ سردی میں صرف دس دن کی ہوتی ہیں اس وجہ سے یہ آسانی رہتی ہے کہ دوسرے شہر سے آۓ ہوۓ عزیز و اقارب جلد از جلد شادی نمٹا کر واپس چلے چاتے ہیں جس سے آپ کو ان کی طویل مہمان نوازی نہیں کرنی پڑتی ۔ہنی مون کے لۓ بہت سارے مواقع اچھے موسم کے ساتھ آپ کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں اسنو فال دیکھنے کا بہانہ بنا کر آپ فوری طور پر ہنی مون کے لۓ نکل سکتے ہیں ۔۔
ان کے علاوہ بھی سردی کی شادی کے بے تحاشا فوائد ہیں کچھ میں نے بتا دئے ہیں کچھ آپ کمنٹس میں لکھ کر بھجوا دیں
Urdu Khabrain
سردی کے موسم میں شادی کرنے کے چند فوائد
Tuesday, 6 March 2018
سردی کے موسم میں شادی کرنے کے چند فوائد
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment