https://goo.gl/xukJtm
میں بہت ہی زیادہ غریب آدمی تھا ایک مرتبہ میں نے طواف کرتے ہوئے ایک ہار دیکھا جو بڑا قیمتی تھا میں نے وہ ہار اٹھایا میرا نفس کہہ رہا تھا کہ اسکو چھپا لوں- لیکن دل نے کہا ہرگز نہیں یہ تو چوری ہے دیانتداری کا تقاضا یہ ہے کہ اس ہار کو اس کے مالک تک پہنچایا جائے ۔ چانچہ وہاں کھڑے ہوکر میں نے اعلان کردیا کہ اگر کسی کا ہار کھوگیا ہے تو آکر مجھ سے لے جائے ۔ایک نابینا آدمی آگے آیا اور کہا کہ یہ میرا ہار ہے اور یہ میرے تھیلے سے گرا ہے ۔ میرے نفس نے مجھے اور ملامت کردیا کہ ہار تو تھا بھی کسی نابینا کا ۔ اسکا کسی کو کیا پتہ چلنا تھا۔
چھپا لیتے مگر میں نے ہار اس بزرگ نابینا کو دیا وہ دعائیں دیتا ہوا واپس چلا گیا ۔ میں اللہ سے روز روزی کی دعا کیا کرتا تھا کہ اللہ میرے لیے روزی کا انتظام کردے اللہ کی شان دیکھیں کہ میں مکہ سے ” ہلا” آگیا یہ ایک شہر کا نام ہے ۔ وہاں ایک مسجد میں گیا تو پتہ چلا کہ وہاں کے امام صاحب فوت ہوگئے ہیں ، لوگوں نے مجھے کہا کہ آپ آگے ہوکر نماز پڑھا دے میں نے جب نماز پڑھائی تو لوگوں کو میری نماز اچھی لگی وہ مجھے کہنے لگے تم یہاں امام کیوں نہیں بن جاتے ۔ میں نے کہا چلیں ٹھیک ہے ۔
میں نے وہاں امامت کے فرائض ادا کرنے شروع کیے ۔ تھوڑے دنوں بعد پتہ چلا کہ وفات شدہ امام صاحب کی ایک جوان سال بیٹی بھی تھی امام صاحب وصیت کرگئے تھے کہ اسکی شادی کسی نیک اور اللہ والے بندے سے کرانی ہے ۔ مقتدی لوگوں نے کہا اگر آپ چاہیں ہم آپکا نکاح اس سے کرادیں گے ۔ میں نے کہا جیسے آپ لوگوں کی مرضی چنانچہ ہم دونوں کی شادی ہوگئی ۔ ۔ شادی کے کچھ ماہ بعد میں نے ایک دن بیوی کے گلے میں وہی ہار دیکھا جو میں نے طواف میں اس بوڑھے کو واپس کردیا تھا- میں نے اس سے حیرانی سے پوچھا یہ ہار کس کا ہے اور کہاں سے تیرے پاس کیسے آٰیا؟؟؟….. یہ ہار میرے ابو نے مجھے دیا تھا ، تب مجھے علم ہوا کہ امام صاحب وہی تھے جس کو میں نے طواف میں ہار لوٹایا تھا ۔ میں نے بیوی سے کہا کہ یہ ہار ان سے گر گیا تھا اور میں نے ہی لوٹایا تھا۔
میری بیوی یہ سن کر خوشی سے اچھل پڑی اور کہا آپ دونوں کی دعائیں قبول ہوئی ہیں، میں نے کہا وہ کیسے اس نے کہا آپکی دعا تو اس طرح قبول ہوئی کہ اللہ نے آپ گھر دیا گھر والی دی رزق دیا ۔ اور میرے ابو کی دعا اس طرح قبول ہوئی کہ جب وہ واپس آئے تو میرے لیے دعا کی کہ یا اللہ جس امین انسان نے میرا ہار لوٹا کر مجھے دیا اس طرح کے نوجوان کا رشتہ میری بیٹی کے لیے بھیج دے ۔ یوں اللہ ذوالجلال والاکرام نے آپ دونوں کی دعا قبول کیمخلص انسان کا کام اللہ ذوالجلال والاکرام کبھی رکنے نہیں دیتا اٹکنے نہیں دیتا اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کی کشتی ہمشہ کنارے لگا لیتا ہے
Urdu Khabrain
ہار کے بدلے حسین و جمیل لڑکی مل گئی – کیسے؟
Tuesday, 6 March 2018
ہار کے بدلے حسین و جمیل لڑکی مل گئی – کیسے؟
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment