Saturday, 10 March 2018

ٹیکنالوجی کی دنیامیں انقلاب برپا اسمارٹ فون میں تبدیل ہونے والی نئی اسمارٹ واچ تیار

https://goo.gl/kR9Dqz
لندن ( ویب ڈیسک ) ایک نئی اسٹارٹ اپ کمپنی نے ایسی اسمارٹ واچ تیار کی ہے جو واچ کے فریم سے باہرنکل آتی ہے اور اسمارٹ فون میں تبدیل ہوجاتی ہے۔جیمز بونڈ فلموں کی طرح تیار کی جانے والی اس گھڑی کو ’’شیل اسمارٹ واچ‘‘ کا نام دیا گیا ہے جسے ڈبل ڈیوٹی موبائل آلہ کہا جاسکتا ہے۔

انٹرنیٹ کی کراؤڈ فنڈنگ کے بعد یہ ایجاد اگلے ماہ فروخت کی جائے گی جو گھڑی بھی ہے اور موبائل فون بھی۔عام حالات میں شیل واچ آپ کی کلائی کے سانچے میں فٹ ہو کر اسمارٹ واچ کا کام کرتی رہتی ہے لیکن جب آپ اس سے فور جی رابطہ کرتے ہیں تو اس گھڑی سے اس کے ماؤتھ پیس (مائیک) اور ایئر پیس (اسپیکر) باہر آجاتے ہیں جو اسے اسمارٹ اینڈروئیڈ فون بنادیتے ہیں۔ یہ دونوں ایک طرح کے انٹینا کا کام بھی کرتے ہیں۔۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...