https://goo.gl/pSdap9
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی کی نظرثانی کی درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی کی نظرثانی درخواست کی سماعت کی۔
دوران سماعت شاہ رخ جتوئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدالت نے سول سوسائٹی کی اپیل کو 184/3میں تبدیل کیا۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کومکمل انصاف کیلئے اقدامات کااختیار ہے،ہمارے فیصلے میں غلطی ہے تونشاندہی کریں چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ غلطی کی اصلاح کرناہمارافرض ہے،عدالت عظمیٰ اپنے احکامات پرعملدرآمدکاکہہ سکتی ہے۔
اس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدالتی احکامات پرعمل ہوگا۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے قراردیاتھامقدمہ اے ٹی سی میں چلایاجائے، کوئی بھی دوسری عدالت ہمارے فیصلے پرنظرثانی نہیں کرسکتی،ہائی کورٹ نے ہمارے احکامات کی غلط تشریح کی،اگرآپ معصوم ہیں توعدالت سے رہاہوجائیں گے۔
اس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدالتی آبزرویشن کے بعد مجھے شفاف ٹرائل کاحق نہیں ملے گا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ عدالت کسی بھی فیصلے کاجائزہ لے سکتی ہے،کیاہائیکورٹ کے ججز ہمارے فیصلے کےخلاف جاسکتے ہیں؟۔
سپریم کورٹ نے ملزم کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد شاہ رخ جتوئی اور غلام مرتضیٰ لاشاری کی نظرثانی کی درخواست مسترد کردی۔
Urdu Khabrain
Tuesday, 6 March 2018
شاہ زیب قتل کیس:سپریم کورٹ نے شاہ رخ جتوئی کی نظرثانی کی درخواست مسترد کردی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment