https://goo.gl/xssLtA
ممبئی(آن لائن) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنے نئے اور مہنگے ترین گھر کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اور انوشکا شادی کے بعد شفٹ ہوگئے ہیں۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے نئے گھر کی تصویر شیئر کی ہے۔جس میں ویرات اورانوشکا شادی کے بعد شفٹ ہوچکے ہیں۔ ویرات کوہلی نے اپنے نئے گھر کی بالکنی میں
کھڑے ہوکر باہر کا خوبصورت نظارہ مداحوں کو دکھاتے ہوئے کہا ہےآپ کہیں اور کیوں جانا چاہیں گیجب آپ کوگھر میں ہی اتنا خوبصورت نظارہ دیکھنے کوملے۔ممبئی کے علاقے وارلی میں واقع انوشکا اور ویرات کے5 کمروں پر مشتمل نئے اپارٹمنٹ کی قیمت 34 کروڑ روپے ہے۔ 35 ویں منزل پر واقع یہ اپارٹمنٹ اسکائے بنگلوزکی تعمیرات کا حصہ ہے۔ جس کا شمار ممبئی کی اونچی عمارتوں میں ہوتا ہے۔ اپارٹمنٹ کی بالکنی سے بحرہ عرب کا خوبصورت منظر نظر آتا ہیجو ویرات کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں بھی نظر آرہا ہے۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے یہ اپارٹمنٹ اپنی شادی سیقبل 2016 میں بک کروایا تھا جس کے بعد کہا جارہا تھا کہ ویرات انوشکا شادی کے بعد اس گھر میں رہیں گے، اور اب میڈیا میں گردش کرنے والی یہ قیاس آرائیاں سچ ثابت ہوگئی ہیں ویرات اور انوشکا اپنی نئی جنت میں منتقل ہوگئے ہیں اور بہت خوش ہیں۔


Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
Sunday, 11 March 2018
ویرات کوہلی اورانوشکا شادی کے بعد مہنگے ترین گھرمیں شفٹ، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment