Saturday, 10 March 2018

ٹویوٹانے نئی ڈیز ل گاڑی پاکستان میں پیش کردی۔۔۔قیمت کتنی رکھی گئی ہے؟جان کردنگ رہ جائیں گے

https://goo.gl/s9N2QP
کراچی (ویب ڈیسک) ٹویوٹا نے اپنی نئی گاڑی ایس یو وی فورچنر کا نیا ورژن پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے، اس گاڑی میں 1 جی ڈی۔ایف ٹی وی 2.8 لیٹر ڈیزل انجن دیا گیا ہے۔پاکستان میں مقبول ٹویوٹا موٹرز کی نئی ڈیزل انجن والی گاڑی کو فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

دیکھنے میں یہ گاڑی پٹرول ورژن سے کچھ زیادہ مختلف نہیں لیکن اس کے فیچرز میں واضح فرق ہے۔ پاکستان میں اس گاڑی کے سات رنگ دستیاب ہوں گے۔ اس نئی گاڑی کی قیمت پاکستان میں لگ بھگ 59 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔اس گاڑی میں 1 جی ڈی۔ایف ٹی وی 2.8 لیٹر انجن دیا گیا ہے جو کہ 174 ہارس پاور کا ہے۔ کمپنی کے مطابق انجن کو ٹھنڈا رکھنے کی ٹیکنالوجی اس کی کارکردگی کو مزید بہتر کرے گی، جبکہ گاڑی کے لیے کامن ریل ڈائریکٹ فیول انجیکشن سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔ اسی طرح پٹرول ورژن کے مقابلے میں اس گاڑی میں کی لیس انٹری اور پاور بیک ڈور جیسے فیچر بھی دیئے گے ہیں۔

اس کے علاوہ گاڑی میں ڈاؤن ہل اسسٹ کنٹرول بھی دیا گیا ہے جو کہ کسی چڑھائی سے نیچے اترتے ہوئے گاڑی کی رفتار خودکار طور پر سست کردینے والا فیچر ہے۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...