https://goo.gl/vBHyGH
ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ نے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو خبردار کیاہے کہ کسی بھی شخص کو بدنام کرنا اور سوشل میڈیا سمیت کسی بھی ذریعے سے اسے کسی پروگرام ، کسی ویڈیو کلپ او رکسی تبصرے کے ذریعے نقصان پہنچانے پر سزا مقرر ہے۔پبلک پراسکیوشن کے مطابق یہ ایک اطلاعاتی جرم شمار کیا جاتا ہےاور اس پر 5برس قید اور 30لاکھ ریال جرمانہ مقرر ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے توجہ دلائی کہ ملکی نظام کو نقصان پہنچانا یا انٹرنیٹ کے ذریعے کسی بھی انسان کی نجی زندگی کے تقدس کو پامال کرنا قابل سزا جرم ہے۔اس پر قید اور جرمانہ ہوگا۔ پبلک پراسیکیوشن کا کہناہے کہ بعض لوگ ملکی نظام یا مذہبی اقدار یا سماجی آداب یا نجی زندگی کے تقدس کو پامال کرنے میں ادنی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے اور وہ انٹرنیٹ کے ذریعے افواہیں پھیلا کر اس قسم کی حرکتیں کررہے ہیں جس پر وہ قید اورجرمانے کے سزا وار ہونگے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
Tuesday, 6 March 2018
سوشل میڈیا پر کسی بھی فرد کو بدنام کرنے کی سزامقرر ہے ، پبلک پراسکیوشن
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment