https://goo.gl/WqD8YC
واشنگٹن (اے این این)وائٹ ہاؤس کے سامنے ایک نامعلوم شخص نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ، واقعے کے وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر واشنگٹن میں سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے وائٹ ہاؤس کے سامنے گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔یہ شخص (جی ایم ٹی پنسلوینیا ایونیو )پر واقع وائٹ ہاؤس کے جنگلے قریب آیا اور جیب سے پستول نکال کر کئی فائر کئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کوئی اور زخمی نہیں ہوا جبکہ اس واقعے کے وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے بلکہ وہ فلوریڈا گئے ہوئے ہیں۔عینی شاہدین کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ شخص مجمعے میں شامل تھا۔سیکرٹ سروس یا پولیس نے خودکشی کرنے والے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔
این بی سی نیوز کے وائٹ ہاؤس کے نامہ نگار جیف بینیٹ نے بتایا کہ صحافیوں نے وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم میں پناہ لی۔واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں وائٹ ہاؤس کے قریب کئی واقعات ہو چکے ہیں۔ایک تازہ ترین واقعہ 23فروری کو پیش آیا جب ایک 35 سالہ خاتون نے اپنی گاڑی وائٹ ہاس کے سیکورٹی بیریئر پر ماری۔
Urdu Khabrain
Monday, 5 March 2018
وائٹ ہاؤس کے قریب ایک شخص نے گولی مار کر خود کشی کرلی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment