https://goo.gl/cZfKx1
ٹینس سٹار نوواک جوکووچ ومبلڈن میں امریکی کھلاڑی سیم کیوری سے شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
سیم کیوری سے ہارنے کے ساتھ عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کی اس سال گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کی امید بھی ختم ہو گئی ہے۔
تیسرے راؤنڈ میں جوکووچ کو عالمی نمبر 28 سیم کیوری نے سات چھ، چھ ایک، تین چھ اور سات چھ سے شکست دی۔
یہ جوکووچ کی سنہ 2015 میں فرینچ اوپن کے فائنل میں شکست کے بعد کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ میں پہلی شکست ہے۔
جوکووچ کو امید تھی کہ وہ یہ ٹورنامنٹ جیت کر تیسری مرتبہ ومبلڈن کا فاتح بننے کے ساتھ ساتھ ایک سال میں تیسرا ٹورنامنٹ بھی جیت جائیں گے۔
رواں سال جوکووچ پہلے ہی آسٹریلین اوپن اور فرینچ اوپن جیت چکے ہیں۔ اگر وہ یہ ٹورنامنٹ بھی جیت جاتے تو ٹینس کی تاریخ میں لگاتار پانچ بڑے ٹورنامنٹ جیتنے والے دوسرے کھلاڑی بن جاتے۔
یہ نوواک جوکووچ کی سنہ 2015 میں فرینچ اوپن کے فائنل میں شکست کے بعد کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ میں پہلی ہار ہے
ومبلڈن میں نوواک جوکووچ کو شکست دینے کے بعد سیم کیوری نے کہا کہ ’یہ ناقابل یقین ہے اور خاص طور پر ومبلڈن میں۔‘
سیم کیوری نے کہا کہ ’میں انتہائی خوش ہوں۔ میں نے بریک پوائنٹس پر اچھا کھیلا اور جب بھی نوواک کو بریک پوائنٹ حاصل ہوا، میں اچھی سرو کروانے میں کامیاب ہوا۔
’نوواک نے آتے ہی چار گیمز جیت لیں، خوش قسمتی سے بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہوا اور مجھے کچھ وقت مل گیا۔ میں اسے ایک راؤنڈ سمجھ رہا ہوں اور مجھے تو یہ بھی نہیں علم کہ میں اگلا میچ کس کے خلاف کھیلنے والا ہوں۔‘
Urdu Khabrain
'Online Sports Khabrain, Daily Sports khabrain, Kheel Ki Duniya, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, Sports Khabrain, Sports Urdu News, Update Sports Khabrain, Urdu Sports Khabrain, Viral Sports khabrain, تیسرے, جوکووچ, راؤنڈ, میں, نوواک, ومبلڈن, کے, گئے, ہار, ہی
Sunday, 4 March 2018
نوواک جوکووچ ومبلڈن کے تیسرے راؤنڈ میں ہی ہار گئے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment