https://goo.gl/YdLrbu
دمشق(این این آئی)شام کے ایک سرگرمِ عمل کارکن اور فوٹوگرافر نے 99 ہزار افراد کی اجتماعی تصاویر جاری کی ہیں جو 2011ء میں شامی حکومت کے خلاف انقلابی تحریک کے آغاز کے بعد جاں بحق ہوئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شامی شہری تامر ترکمانی نے مذکورہ 99 ہزار تصاویر کو 13 تصاویر کے ایک مجموعے میں یکجا کر کے ٹویٹر پر
پوسٹ کیا ۔ ترکمانی نے واضح کیا کہ جن افراد کی ذاتی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ان میں 15 ہزار بچّے اور 8 ہزار خواتین شامل ہیں۔ترکمانی کی طرف سے تیار کی جانے والی 13 تصاویر انتہائی اعلی کوالٹی کی ہیں اور ان کو بڑا کر کے بھی دیکھا جا سکتا ہے تا کہ 99 ہزار جاں بحق افراد میں سے ہر ایک کی تصویر انتہائی واضح طور پر نظر آئے۔ترکمانی نے بشار الاسد کے خلاف جنگ میں لقمہ اجل بننے والے افراد کی ایک بہت بڑی تعداد کے مکمل تفیلی نام بھی جاری کیے ہیں۔ ان میں 10 ہزار خواتین کے بھی نام شامل ہیں۔تامر ترکمانی کے ٹویٹر پیج پر جاں بحق افراد کی تصاویر اور ناموں سے متاثر ہونے والے لوگوں کی جانب سے بڑی تعداد میں تبصرے سامنے آئے ہیں۔
Urdu Khabrain
International Khabrain, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Hot Khabrain, World Khabrain, World News, World Urdu News, World Viral Khabrain, انٹرنیشنل
Wednesday, 4 April 2018
شام میں جاں بحق 99 ہزار افراد کی تصاویر اجتماعی صورت میں جاری
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment