https://goo.gl/eqXs9N
کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والے مسیحی نوجوان نے ایسٹر کے تہوار پر پوپ فرانسس کو اجرک کا تحفہ پیش کیا جسے انہوں نے بہ خوشی قبول کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق یکم اپریل کو دنیا بھر میں مسیحی برادی نے ایسٹر کا تہوار منایا، جس کی مرکزی تقریب اٹلی کے شہر ویٹی کن سٹی میں منعقد ہوئی تھی، جس میں دیگر ممالک کی طرح پاکستان سے بھی بڑی تعداد میں مسیحی افراد نے شرکت کی۔
پاکستان کے صوبے سندھ سے تعلق رکھنے والے مسیحی نوجوان اور جیزز یوتھ آف سینٹ پاؤل کے ممبر دانیال نے ایسٹر کی مذہبی تقریبات میں شرکت کی اور اس دوران مسیحیت کے مذہنی پیشوا پوپ فرانسس کو سندھی اجرک انوکھا تحفہ پیش کیا گیا تھا جسے پوپ فرانسس نے قبول کیا۔
پاکستان کے مسیحی نوجوان نے پوپ فرانسس کو اجرک کا تحفہ پیش کیا، جسے انھوں نے بخوشی قبول کرتے ہوئے نوجوان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ہر ملک اور خطے کی اپنی اپنی ثقافت ہوتی ہے، جو وہاں کے رہن سہن اور رسم و رواج کو ظاہر کرتی ہے، اجرک پاکستان کے صوبے سندھ کی ثقافت کی عکاسی کرتی ہے۔
خیال رہے کہ مسیحی تہواروں میں مرکزی اہمیت رکھنے والا تہوار ایسٹر یکم اپریل کو دنیا بھر میں منایا گیا تھا، یہ تہوار 22 مارچ سے 25 اپریل کے درمیان ہر سال الگ الگ تاریخوں پر منایا جا تا ہے، 21 مارچ کے بعد آنے والے پہلے اتوار کو ایسٹر منایا گیا تھا، جس میں پاکستان سمیت نیا بھر سے مسیحی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی۔
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, سندھی, عجیب و غریب, فرانسیس, نے, پاپ
Wednesday, 4 April 2018
پاپ فرانسیس نے سندھی اجرک کا تحفہ قبول کرلیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment