Wednesday, 4 April 2018

جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں ناکامی ۔۔۔ٹیم سے اہم ترین شخصیت مستعفی

https://goo.gl/iSzwbx
جوہانسبرگ (ویب ڈیسک ) جنوبی افریقہ کے ہاتھوں چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں عبرتناک شکست کے ساتھ ہی آسٹریلوی ٹیم ہیڈکوچ ڈیرن لی مین کی خدمات سے بھی محروم ہو گئی۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے دوران بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سامنے آیا تھا جس کے بعد دنیائے کرکٹ میں ہلچل مچ گئی تھی، کرکٹ آسٹریلیا نے

تحقیقات کے بعد لی مین کو بے قصور ٹھہراتے ہوئے انہیں کوچنگ کے عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے کے ایک روز بعد ہی لی مین نے کوچنگ کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور کہا کہ پروٹیز کے خلاف چوتھا ٹیسٹ ان کا آسٹریلیا کے ساتھ آخری میچ ہو گا اسطرح گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ ختم ہونے کے ساتھ ہی لی مین کا بطور آسٹریلوی کوچ کیریئر بھی ختم ہو گیا۔


Urdu Khabrain
Cricket Khabrain, Daily Sports khabrain, Khabrain Videos, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, Leagues Khabrain, Sports Khabrain, Sports Urdu Khabrain, Sports Urdu News

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...