Wednesday, 4 April 2018

دل کے مریضوں کیلئے انتہائی مجرب وظیفہ اسکی تسبیح سے بندشریانیں کھل جائیں

https://goo.gl/TWBemX
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عارضہ قلب میں مبتلا افراد کیلئے انتہائی مجرب وظیفہ، دل کی شریانیں کھولنے کیلئے رب تعالیٰ کے اسم پاک یا فتاح کا ورد کریں۔ اسم تعالیٰ یا فتاح کا نقش بنا کر پانی میں ڈال کر پینے سے بھی مرض سے نجات مل جاتی ہے۔ روزنامہ پاکستان لاہور کی رپورٹ کےمطابق اسم پاک یافتاح کو بعد ازنماز فجر700مرتبہ پڑھے۔اول و آخر7مرتبہ

درود پاک پڑھے،عمل کی مدت40دن ہے۔اگر اس کا نقش بنا کر پانی میں ڈال کر پیئے تو دل کے مرض سے خلاصی ہوجائے گی ۔یادرہے کہ نقش عمل کے بعد روزانہ ایک لکھا جائے گا اور اسایک نقش کو ایک دن کے لیے پینا ہو گا۔اسی طرح چالیس دنوں میں چالیس نقوش لکھے اور پئے جائیں گے۔ ان شاءاللہ مرض دور ہو گا اور دل کے بند والو کھل جائیں گے۔صوفیا کرام کا کہنا ہے کہ یافتاح سے مراد وہ ذات ہے جس کی نظر عنایت سے ہر مصیبت،بلااور آفت دور ہو جاتی ہے۔اس کی مہربانی سے ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے اور سختی ختم ہو جاتی ہے تنگی راحت میں بدل جاتی ہے اور اس کی مدد سے دشمن پر فتح حاصل کرنے کے دروازے کھل جاتے ہیں۔غرض ایسی ذات جو ہر قسم کی تکلیف کو دور فرما کر راحت اور رحمت کے باب کھولے اسے فتاح کہتے ہیں۔دل کی تنگی کھولنے کے لئے اس کو معمول بنا لینا چاہئے ،جو لوگ یافتاح کی تسبیح جاری رکھتے ہیں ان کے دل ہمیشہ صحت مند رہتے ہیں ۔
Urdu Khabrain
Breaking Urdu News, India Urdu News, Islamic News, Latest Urdu News, Online Urdu News, Pakistan Urdu News, Religious News, Tamil Urdu News, Top Urdu News, World Urdu News, اسکی, انتہائی, بندشریانیں, تسبیح, جائیں, دل, سے, مجرب, مریضوں, وظیفہ, کھل, کیلئے, کے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...