Friday, 6 April 2018

’مجھے اس سے پاگل پن کی حد تک پیار ہے‘ زائرہ وسیم نے ٹی وی انٹریو میں ایسا نام بتادیا کہ کئی نوجوانوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا

https://is.gd/Oya633
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عامر خان کی فلم دنگل میں گیتا اور سیکرٹ سپر سٹار میں انسیا کا کردار ادا کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی نوجوان اداکارہ زائرہ وسیم کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی بلیوں سے پاگل پن کی حد تک پیار ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران زائرہ وسیم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے پاس پیار کیلئے وقت نہیں ہے کیونکہ ان کا اپنی زندگی میں تین چیزوں پر فوکس ہے، انہیں اپنی بلیوں سے پاگل پن کی حد تک پیار ہے۔

زائرہ وسیم نے اپنی ہم عمر لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، کیونکہ مصائب آتے رہتے ہیں ان سے گھبرانے یا ان کا راستہ روکنے نہیں بلکہ ان کا سامنا کرنے کی ضرورت ہے۔ ’ مصیبت آتی ہے تو ہم اس کا جواب ڈھونڈنے میں لگ جاتے ہیں، سب سے پہلے تو جواب ڈھونڈنا بند کرنا ہوگا کیونکہ جب جواب مل جاتا ہے تو 17 سال کی عمر میں آپ کو صحیح یا غلط جواب کا پتہ نہیں ہوتا اس لیے جو ہوتا ہے ہونے دو‘۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...